انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
کون سے افراد ہیں؟آپﷺنے اِرشاد فرمایا:”رَجُلٌ مُدْمِنُ خَمْرٍ، وَعَاقٌّ لِوَالِدَيْهِ، وَقَاطِعُ رَحِمٍ، وَمُشَاحِنٍ“شراب کا عادی ، والدین کا نافرمان ،رشتہ قطع کرنے والااور کینہ پَروَر ۔(شعب الایمان : 3421) مذکورہ بالا حدیث سے معلوم ہواکہ چار افراد لیلۃ القدر کی رحمتوں ، برکتوں اور مغفر ت سے محروم رہ جاتے ہیں : (1)شراب کا عادی ۔(2)والدین کا نافرمان۔(3)قاطعِ رحم۔ (4)کینہ پروَر۔ (1)ــــپہلا شخص : شراب کا عادی : شراب جس کو ”اُمّ الخبائث“یعنی تمام بُرائیوں کی جڑ کہا گیا ہے ، قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نےاسے ”رِجْسٌ“ یعنی گندگی قرار دیا ہے ، اِس گندگی اور نجاست کو پینے والابھی اِس رات کی مغفرت سے محروم رہتا ہے ۔ (2)ــــدوسرا شخص : والدین کا نافرمان : والدین کے ساتھ حُسنِ سلوک کی اتنی زیادہ اہمیت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں کئی مقامات پر شرک سے منع کرتے ہوئے والدین کے ساتھ حُسنِ سلوک کی تعلیم و تاکید فرمائی ہے، اِس سے اِس حکم کی اہمیت وعظمت کا کسی قدر اندازہ لگایا جاسکتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ وہ بد بخت اور حِرماں نصیب شخص جس نے والدین کے ساتھ بدسلوکی کی ہو اور اُن کی آہیں اور بددُعائیں لی ہوں ایسا شخص اِس عظیم اور مُبارک رات کی مغفرت سے محروم رہ جاتا ہے۔