انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
﴿اٹھارہواں عمل:شبِ عید کی عبادت کا اہتمام ﴾ اِس مہینے کا ایک ایسا عمل جس سے اکثر لوگ غافل اور بے فکر نظر آتے ہیں ، وہ ”عید الفطرکی شب کی عبادت“ہے ، عید کی تیاریوں کے نام پر بکثرت لوگ شاپنگ مال اور مارکیٹس میں یہ عظیم اور بابرکت رات گنوادیتے ہیں ، حالآنکہ یہی تو وہ رات ہے جس میں تمام رمضان بھر کے اعمال کی مزدوری دی جاتی ہے ، اجر و ثواب کے خزانے اور مغفرت و رحمت کی بیش بہا دولت بکھیری جاتی ہے۔کس قدر محرومی اور خسارے کی بات ہے کہ پورے مہینے روزے رکھ کر جب اَجر ملنے کا وقت آئے تو اِنسان اُس سے اِعراض کرنے لگا جائے ، یہ تو ایسا ہی ہوگیا جیسے کوئی دن کام کرنے کے بعد شام کو جب مالک کی جانب سے اجرت ملنے کا وقت ہو تو مزدوری لینے سے اِنکار کردے۔ اِس لئے اِس رات کی قدر دانی کرتے ہوئےاِس شب کو قیمتی بنانا چاہیئے اور اُس اجر و ثواب کے حصول کیلئے مُشتاق ہونا چاہیئے جو اللہ تعالیٰ کی جانب سے بندوں کو دیا جاتا ہے اِس شب کے فضائل کیلئے ”شبِ عید کے فضائل“کا عُنوان ملاحظہ فرمائیں۔ ﴿اُنیسواں عمل:صدقۃ الفطر اداء کرنا﴾ عید الفطر کے دن کا ایک اہم حکم صدقہ فطر کا نکالنا ہے ، جو رمضان کے اختتام پر نکال کر بندہ اپنے روزوں کے اندر ہونے والی تقصیرات اور کوتاہیوں کو اللہ تعالیٰ سے معاف کراتا ہے۔حضرت جریر سے نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد منقول ہے: رمضان کے روزے آسمان اورزمین کے درمیان لٹکےرہتے ہیں ،جنہیں صدقہٴ فطر کے بغیر نہیں اٹھایا جاتا۔(الترغیب و الترھیب:1653)