انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
صدقہ فطر کے فوائد : صدقہ فطر کے فضائل ماقبل ذکر کیے جاچکے ہیں ،یہاں اِجمالی طور پرا ُس کے فوائد ملاحظہ فرمائیں: (1)صدقہ فطر کی ادائیگی سےروزوں کے اندر ہونے والی تقصیرات اور کوتاہیوں کی تلافی ہوجاتی ہے ۔(ابوداؤد:1609) (2)غرباء و مساکین کیلئے کھانے کا انتظام ہوجاتا ہے۔(ابوداؤد:1609) (3)صدقہ فطر کی برکت سےروزے قبول ہوجاتے ہیں۔(الترغیب و الترھیب:1653) (4)مال میں پاکیزگی اور برکت حاصل ہوتی ہے۔(ابوداؤد:1619) (5)دنیا و آخرت کی مشکلات میں آسانی ہوتی ہے۔(مجمع الانہر:1/226) (6)کامیابیاں حاصل ہوتیں ہیں۔(مجمع الانہر:1/226) (7)موت کی سختی اور عذابِ قبر سے نجات ملتی ہے۔(مجمع الانہر:1/226) ﴿بیسواں عمل:عید الفطر کے دن خوشی منانا﴾ رمضان المُبارک میں بندوں نے جو مشقتیں جھیلی ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ عید الفطر کی شب اور اُس کے دن میں بندوں کو اُس کا صلہ عطاء فرماتے ہیں، اِسی لئے عید الفطر کی شب کو ”لَيْلَةُ الْجَائِزَةِ“یعنی انعام ملنے والی رات اور اُس کے دن کو ”يَوْمُ الْجَوَائِزِ“یعنی انعام ملنے والا دن کہا جاتا ہے ۔اور اِسی انعام کے ملنے پر بندوں کیلئے یہ خوشی کا دن ٹہرا تاکہ بندےاللہ تعالیٰ کی جانب سے ملنے والے عظیم صلے پر خوشی منائیں ، اور یہ خوشی کا دن