انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
(6).....چھٹی بات :اِفطار میں بچوں کو بھی دعاء کی تلقین کرنی چاہیئے : اِفطار کا وقت دعاؤں کی قبولیت اور اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کےخصوصی طور پر متوجہ ہونے کا وقت ہوتا ہے، اِس وقت کی برکتوں اور رحمتوں کو ذکر و تلاوت اور دعاؤں کےذریعہ خود بھی سمیٹنے کی کوشش کریں اور اپنے بچوں کو بھی اپنے ساتھ بٹھاکر اُنہیں دعاءمانگنے کی تلقین کریں تاکہ اُن کی نگاہ میں بھی اِس وقت کی عظمت و اہمیت بیٹھے اور اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنی حاجات پیش کرنے کا طریقہ آئے۔ (7).....ساتویں بات :تراویح پڑھنے کی تلقین کریں : بچے اگر سمجھ دار ہوں اور مسجد میں جاکر شور شرابے اور کھیل کود سے گریز کرسکیں تو اُنہیں بھی اپنے ساتھ تراویح کیلئے لیکر جائیں تاکہ قرآن کریم کی تلاوت اور نماز کی برکات سے اُن کے بھی ذہن اورقلوب منوّر ہوں۔ہاں اگر مسجد میں کھیل کود اور شور شرابہ کرنے کا اندیشہ ہوتو مسجد نہ لے جائیں ، ایسی صورت میں گھروں میں مائیں اپنے ساتھ اُنہیں کھڑا کرنے کی حتی الامکان کوشش کریں ۔ (8)آٹھویں بات :رمضان کے فضائل سنائیں : رمضان المُبارک کے فضائل اور اُس میں کیے جانے والے اعمال کا اضافی اجر و ثواب جو ہمیں نبی کریمﷺنے بتلایا ہے وہ خود بھی پڑھیے اور بچوں کو بھی سناتے رہیئے،اِس سے خود آپ کے اندر بھی رمضان المُبارک میں اعمال کا خوب ذوق و شوق پیدا ہوگا ، رمضان کے عظیم فضائل کے حصول کی جانب رغبت ہوگی ،اور بچوں کی بھی ذہن سازی ہوگی اور یہ چیز یقیناً اُن کی تربیت میں بہت اچھا اثر چھوڑے گی جس کی برکت