انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
ہے یہ اُس شخص کا عمل ہے)جو اللہ تعالیٰ سے اِس حالت میں ملاقات کرے کہ خالصۃً اُسی کی عبادت کرتا ہو ، اُس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹہراتا ہواُس کیلئے جنت واجب ہوجاتی ہے اور(دوسرا جنّت سے نجات دلاکر جہنم کو واجب کرنے والا عمل اُس شخص کاہےجو)اللہ تعالیٰ سے اِس حال میں مُلاقات کرے کہ اُس کے ساتھ کسی کو شریک ٹہراتا ہو تو اُس کیلئے جہنم واجب ہوجاتی ہے، (تیسرا عمل جس کا مثل دیا جاتا ہے،وہ یہ ہے کہ)جو بُرا عمل کرے اُس کو اُسی کا بدلہ دیا جائے گا،(چوتھا عمل جس کا مثل دیا جاتا ہے،وہ یہ ہےکہ)جو کسی اچھےعمل کا اِرادہ کرےاور پھر اُسے نہ کرسکے تو اُس کو اُسی کے مثل اجر دیا جائے گا ،اور(پانچواں عمل جس کا دس گنا بدلہ ملتا ہے،وہ یہ ہے کہ)جو اچھا عمل کرلے اُس کو اُس کے بدلے میں دس گنا بدلہ اور ثواب دیا جائے گا، اور(چھٹا عمل یہ ہے کہ)جو اپنا مال اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرےاُس کیلئے ایک درہم اور ایک دینا رخرچ کرنے کوسات سو گنا بڑھا یا جائےگا، اور(ساتواں عمل جس کا بدلہ سوائے اللہ تعالیٰ کے کوئی نہیں جانتا وہ )روزہ کا عمل ہے، اس کے رکھنے والے کا ثواب سوائےاللہ عزّ و جلّ کے کوئی نہیں جانتا۔(طبرانی اوسط:865)(الترغیب و الترھیب:1448) حضرت ابوہریرہنبی کریمﷺکا اِرشاد نقل کرتے ہیں :اگر کوئی شخص ایک دن کا نفلی روزہ رکھے پھر اُسے زمین بھر کر سونا بھی دیدیا جائے تب بھی وہ اُس کے ثواب کو قیامت کے دن سے پہلے حاصل نہیں کرسکتا۔(مسند ابویعلی موصلی:6130) (10)روزہ کی حیثیت ڈھال کی طرح ہے : نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے :”اَلصَّوْمُ جُنَّةٌ“ روزہ ڈھال ہے ۔(بخاری :7492)