انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
(4)رمضان المُبارک میں آپﷺحضرت جبریلکے ساتھ قرآن کریم کا دَور کیا کرتے تھے اور قرآن کریم ایسی عظیم اور بابرکت کتاب ہے جس کی تلاوت سے اللہ تعالیٰ سے تعلّق اور نفس کا غناء حاصل ہوتا ہے اور اِسی دل کےغناءِ کی وجہ سے نفس کے اندر سخاوت اور فیّاضی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اِس لئے آپﷺکی فیاضی بھی اِس مہینہ بڑھ جایا کرتی تھی ۔(کشف الباری،بتغیر یسیر: 1/471) نیز ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اِس مہینے صدقہ کی فضیلت بڑھ جاتی ہے ، چنانچہ رمضان کے صدقہ کو افضل صدقہ قرار دیا گیا ہے۔ ﴿سولہواں عمل:اعتکاف کرنا﴾ اِس ماہِ مُبارک کا ایک بہت قیمتی اور نہایت عظیم عمل”اعتکاف کا عمل“ہے جو در اصل ہر طرف سے ہٹ کٹ کر اللہ سے لو لگاکر بیٹھ جانے اور بیٹھے ہی رہنے کو کہا جاتا ہے ۔ فقہاء کرام نے لکھا ہے : اعتکاف اگر اخلاص کے ساتھ ہو تو افضل ترین اعمال میں سے ہے ۔ اور اِس کی خوبیاں یہ ہیں کہ اعتکاف میں دل کو دنیاوی تمام تعلّقات سے فارغ کرکے نفس کو اللہ تعالیٰ کے سپر د کردیا جاتا ہے اور دن رات معتکف اللہ کے گھر میں عبادت کیلئے چپک کر بیٹھ جاتا ہے ۔ مشہور اور جلیل القدر تابعی حضرت عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں : معتکف کی مثال اُس شخص کی سی ہے جو کسی عظیم بادشاہ کی چوکھٹ پر جاپڑے ، پس اِسی طرح