انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
﴿قرآن کریم کی تلاوت کے فضائل﴾ رمضان المُبارک قرآن کریم کا مہینہ ہے ، اللہ تعالیٰ نے اِس مہینے میں قرآن کریم نازل کیا ، بلکہ دیگر کتبِ سَماویہ بھی اِسی مُبارک مہینہ میں نازل ہوئی ہیں اِس لئے اِس مہینہ کی قرآن کریم کے ساتھ بہت گہری مُناسبت پائی جاتی ہے ،اور یہی وجہ ہے کہ اِس مہینہ میں سال بھر کے مقابلے میں سب سے زیادہ قرآن کریم پڑھا جاتا ہے اور پڑھنا بھی چاہیئے کیونکہ ”قرآن کریم کا مہینہ“ہونے کے اعتبار سے اِس کا حق بھی یہی بنتا ہے۔ نبی کریمﷺبھی حضرت جبریلِ امینکے ساتھ قرآن کریم کا دَور فرمایا کرتے تھے،اور اِسی لئے ہردَور میں رمضان المُبارک کے مہینے میں سلَفِ صالحین کا کثرت سے قرآن کریم پڑھنے کا معمول رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اِس کی توفیق نصیب فرمائے۔ ذیل میں قرآن کریم کی تلاوت کے چند فضائل ذکر کیے جارہے ہیں تاکہ اُن کو پڑھ کر اِس عظیم عبادت کا شوق پیدا ہو اور اِس نفع مندتجارت کو حاصل کرنے کی زیادہ سے زیادہ کوشش کی جاسکے۔ اللہ تعالیٰ تمام مُسلمانوں کو توفیق نصیب فرمائے۔آمین (1)قرآن کریم پڑھنا اللہ تعالیٰ سے باتیں کرنا ہے : حضرت انس بن مالکسے مَروی ہے نبی کریمﷺاِرشاد فرماتے ہیں :”إِذَا أَحَبَّ أَحَدُكُمْ أَنْ يُحَدِّثَ رَبَّهُ تَعَالَى فَلْيَقْرَأْ“ جب تم میں سے کوئی اپنے ربّ سے باتیں کرنا چاہے تو اُسے چاہیئے کہ قرآن کریم پڑھے ۔(أخرجہ الخطیب فی تاریخہ : 8/164)(کنز العمال : 2257)