انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
زکوۃ کی طرح صدقہ فطر کے بھی سب سے بہتر مستحق مدارسِ اِسلامیہ کے طلباء کرام ہیں،اِس لئے کہ اس میں دین کی خدمت بھی ہے،اِشاعتِ اِسلام میں تعاون بھی ہے اور صدقہ جاریہ بھی ہے۔ (6).....چھٹی بات:زکوۃ اور صدقہ فطر میں فرق : (1)زکوۃ کا اداء کرنا فرض ہے ،جبکہ صدقہ فطر کی ادائیگی واجب ہے ۔ (2)زکوۃ کا اِنکار کرنے والاکافر ہے جبکہ صدقہ فطر کا مُنکر کافر نہیں ۔ (در مختار : 2/358) (3)زکوۃ کے لازم ہونےکیلئے سال کاگزرنا شرط ہے ،جبکہ صدقہ فطر کے لازم ہونے کیلئےسال کا گزرنا شرط نہیں ۔ (طحطاوی علی المراقی، صدقۃ الفطر) (4)زکوۃ میں مال کا ”نامی“یعنی بڑھنے والا ہونا شرط ہے،جبکہ فِطرہ میں مال کا ”نامی“ہونا شرط نہیں،مالِ غیر نامی میں بھی صدقہ فطر لازم ہوجاتا ہے۔ (شامیہ : 2/360) (5)زکوۃ کے لازم ہونےکیلئے عاقل و بالغ ہونا شرط ہے جبکہ صدقہ فطر کے واجب ہونے کیلئے عاقل و بالغ ہونا شرط نہیں،مجنون اورنابالغ کے پاس بھی اگر مالِ نصاب موجود ہو تو صدقہ فطرلازم ہوجاتا ہے۔ (شامیہ : 2/359) (6)زکوۃ صرف اپنی طرف سے جبکہ صدقہ فطر اپنے نابالغ بچوں طرف سے بھی ہے ۔ (7)صدقہ فطر مال کے ہلاک ہوجانے سے ساقط نہیں ہوتا جبکہ زکوۃ مال کی ہلاکت سے ساقط ہوجاتی ہے۔ (شامیہ : 2/361)