انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
(8).....آٹھویں بات:صدقہ فطر کس شکل میں اداء کیا جائے : صدقہ فطر میں اجناس یعنی گندم ،جَو وغیرہ دینا بھی درست ہے،جیسا کہ دیہات وغیرہ میں یہ چیزیں بآسانی دسیتاب ہوتی ہیں ،اور اگر چاہیں تو قیمت بھی دی جاسکتی ہے ، اور قیمت دینے کی صورت میں اُس کا پونے دو کلو گندم یا ساڑھے تین کلو جَو وغیرہ کی قیمت کے برابر ہونا ضروری ہوگا۔ اور قیمت کا دینا صرف جائز ہی نہیں بلکہ افضل ہے، کیونکہ اِس میں فقیر کی حاجت زیادہ اچھے طریقے سے پوری ہوسکتی ہے، کہ وہ اپنی مرضی اور منشاء کے مطابق ضرورت کی اشیاء خرید سکتا ہے۔(رحیمیہ : 7/201)(شامیہ : 2/366) ﴿گیارہویں فصل:رمضان اوربچوں کی تربیت﴾ رمضان المبارک میں بچوں کی اِصلاح و تربیت کے کئی پہلو قابلِ لحاظ ہیں، جن کالحاظ کرکے بچوں میں رمضان کی قدر و منزلت اور اُس کا ادب و احترام پیدا کیا جاسکتا ہے۔ ذیل میں کچھ اہم اُمورذکر کیے جارہے ہیں ،انہیں بغور پڑھ کر عمل کیجئے ، ان شاء اللہ آپ اپنے بچوں میں بہت بہترین اثر دیکھیں گے ۔ اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطاء فرمائے۔ (1).....پہلی بات : صلاحیت ہو تو روزہ رکھوانا چاہیئے : بچے اگر روزہ رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو اُنہیں روزہ رکھوانا چاہیئے ، محبّت اور ہمدردی میں اُنہیں روزہ رکھنےسے منع نہیں کرنا چاہیئے ، کیونکہ بلوغت سے قبل ہی روزہ رکھنے کا بچے کی تربیت پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے جوساری زندگی برقرار رہتا ہے ، نیز اِس سے بچے کو شرعاً مکلّف ہونے سے قبل ہی روزہ رکھنے کی عادت پڑجاتی ہے جس سے بلوغت کے