انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
اعتکاف کے عظیم فوائد و منافع : 1……مُعتکف کو دنیا کی سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ جگہ پر دس دن گزارنے کا موقع ملتا ہے ۔جیساکہ حدیث میں آتا ہے : شہروں میں سب سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ جگہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اُن کی مساجد ہیں۔(مسلم:671) 2……مسجد میں آنے والا اللہ تعالیٰ کا مہمان ہوتا ہے لہٰذا مُعتکف کیلئے یہ کتنی بڑی خوش نصیبی کی بات ہے کہ وہ دس دن تک دن رات اللہ تعالیٰ کا مہمان ہوتا ہے ،چنانچہ اِرشادِ نبوی ہے : بیشک مساجد زمین میں اللہ تعالیٰ کے گھر ہیں اور اللہ تعالیٰ نے اپنے اوپر لازم کیا ہے کہ اُن لوگوں کا اِکرام کریں گے جو مساجد میں(عبادت وغیرہ کیلئےآکر)اللہ تعالیٰ کی زیارت کریں۔(شعب الایمان :2682) حضرت سلمان فارسیفرماتے ہیں : جو اچھی طرح وضو کرکے مسجد نماز پڑھنے کیلئے جائے تو وہ اللہ تعالیٰ کا زائر یعنی زیارت کرنے والا مہمان ہے اور میزبان کا (اخلاقی و شرعی )حق بنتا ہے کہ وہ اپنے مہمان زائر کا اِکرام کرے۔(ابن ابی شیبہ :34617) 3……اعتکافِ مسنون میں بیٹھنے والے دس دن تک مسجدوں کو دن رات آباد کرنے والے ہیں،اورحدیث کے مطابق مسجدوں کو آباد کرنے والے”اہل اللہ“یعنی اللہ والےہیں۔(شعب الایمان :2684)لہٰذا معتکف کو اعتکاف کی عظیم عبادت کی برکت سے اہل للہ ہونے کا شرَف حاصل ہوتا ہے۔ نیز ایک حدیثِ قدسی میں ہے ، اللہ تعالیٰ اِرشاد فرماتے ہیں :میں زمین والوں پر عذاب نازل کرنے کا اِرادہ کرتا ہو ں لیکن جب میں اپنے گھروں (مساجد)کے آباد کرنے