انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
”مذہبی تہوار“ کی حیثیت رکھتا ہے ، چنانچہ آپﷺنے اِس دن کے بارے میں اِرشاد فرمایا:”هَذَا عِيْدُنَا“ یہ ہمارا عید کا دن ہے۔(بخاری:952) عید کی سنتیں اور مستحبات : (1)عید کے دن جلدی جاگنا ،تاکہ جلدی تیاری کرکے عید گاہ پہنچا جاسکے۔(2)غسل کرنا ۔ (3)مسواک کرنا ۔(4)اپنے کپڑوں میں سے عُمدہ اور اچھے کپڑے پہننا،خواہ نئے ہوں یا دھلے ہوئے ، البتہ سفید کپڑے بہتر ہیں ۔ (5)خوشبو لگانا۔(6)عید گاہ میں نمازِ عید اداء کرنا۔ (7)عید گاہ جلدی جانا ۔(8)صدقہ فطر نماز سے پہلے اداء کردینا ۔ (9)عید گاہ پیدل جانا ۔(10)آنے جانے کا راستہ بدلنا ۔(11)عید گاہ جانے سے پہلے طاق عدد میں کھجوریں کھانا، کھجور نہ ہوتو کوئی بھی میٹھی چیز کھائی جاسکتی ہے۔ (12)وقار و اطمینان کے ساتھ جانا جن چیزوں کو دیکھنا جائز نہیں ان سے آنکھیں ہٹانا اور نیچی نگاہ رکھنا۔(13)عیدالفطر کیلئے جاتے ہوئے عید گاہ پہنچنے تک راستہ میں آہستہ اور عیدالاضحیٰ کیلئے جاتے ہوئے بلند آواز سے تکبیر کہتے جانا،تکبیر کے الفاظ یہ ہیں:”اللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر لا الہ الا اللّٰہ واللّٰہ اکبر اللّٰہ اکبر وللّٰہ الحمد“ ۔(14)عیدین کی نماز سے واپس آنے کے بعد گھر پر چار رکعت یا دو رکعت نفل پڑھنا،چار رکعت افضل ہے۔(عالمگیری:1/149، 150)(شامیہ:2/168) ــــــــــــ٭٭٭ــــــــــــ