انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیم حرفِ آغاز اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر جو بے انتہاء کرم اور نوازشوں کی بارش کررکھی ہے اُن میں سے ایک اہم ترین نعمت ”ماہِ رمضان المُبارک“کی نعمتِ عُظمیٰ ہے۔یہ اِتنی بڑی نعمت ہے کہ بندے صحیح طور پر اِس نعمت کی عظمت و اہمیت کو مکمّل سمجھ بھی نہیں سکتے،حق اداء کرنا تو بہت دور کی بات ہے۔تاہم پھر بھی ہر دَور میں اللہ کے نیک ،محبوب اور قدر دان بندوں کا یہ طریقہ رہا ہے کہ وہ اِس ماہِ مبارک کی قدردانی اور شکرگزاری میں اپنی مقدور بھر تمام کوششوں کو بَروئے کار لاتے ہوئےاپنے شوق و رَغبت کا بھر پور اِظہار کرتے ہیں اوراِتباعِ سنت میں اپنی بساط اور قوّت کے مطابق اِس مہینے کی قدر کرنے کی کوشش کرتے ہیں،اور کرنا بھی چاہیئے کیونکہ: یہی تو وہ مہینہ ہے جس کو تمام مہینوں کا سردار اورسب سےافضل کہا گیا ہے۔ یہی تو وہ مہینہ ہے جس میں نفل فرض کے اور فرض ستر فرضوں کے برابر ہوجاتا ہے۔ یہی تو وہ مہینہ ہے جس کوقرآن کریم اور تمام آسمانی کتابوں کے نزول کیلئے منتخب کیا گیا۔ یہی تو وہ مہینہ ہےجس میں آسمان اور جنّت کے دروازے کھل جاتے ہیں۔ یہی تو وہ مہینہ ہےجس میں جہنم کےدروازے بند ہوجاتے ہیں۔ یہی تو وہ مہینہ ہے جس کو رحمتوں، برکتوں،بخششوں اور نجات کامہینہ کہا گیا ہے۔ یہی تو وہ مہینہ ہے جس میں سَرکش جنّات اور شیاطین کو قید کردیا جاتا ہے۔