انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
اِس طریقے میں بھی جب آخری نماز قضاء ہوجائے گی تو اُس سے پہلے والی نماز خود آخری نماز بن جائے گی۔ (3)ــــتیسری ہدایت:نماز باجماعت کی ادائیگی : رات میں تین نمازیں آتی ہیں : مغرب ، عشاء اور فجر۔ اِن تینوں کو جماعت کے ساتھ صفِ اوّل میں خشوع و خضوع کے ساتھ اداء کیجئے، کم از کم جماعت کے ساتھ اِن نمازوں کو اداء کرنے والا رات کی عبادت سے محروم نہیں رہے گا ، چنانچہ حدیث میں آتا ہے حضرت عثمان بن عفّان سے نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد منقول ہے :”مَنْ صَلَّى الْعِشَاءَ فِي جَمَاعَةٍ فَكَأَنَّمَا قَامَ نِصْفَ اللَّيْلِ، وَمَنْ صَلَّى الصُّبْحَ فِي جَمَاعَةٍ فَكَأَنَّمَا صَلَّى اللَّيْلَ كُلَّهُ“ جس نے عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ اداء کی اُس نے گویا آدھی رات عبادت کی اور جس نے صبح کی نماز جماعت کے ساتھ اداء کی اُس نے گویا پوری رات نماز پڑھی ۔(مسلم:656) (4)ــــچوتھی ہدایت:کچھ فضیلت والے اعمال : جیسا کہ پہلے عرض کیا جاچکا ہے کہ مبارک راتوں میں کوئی مخصوص عمل تو ثابت نہیں ، البتہ چند فضیلت والے اعمال جن میں کم وقت کے اندر زیادہ نیکیوں کا ذخیرہ جمع کیا جاسکتا ہے وہ ذکر کیے جارہے ہیں،اُنہیں بغیر کسی تخصیص و تعیین کے لازم سمجھے بغیر اختیار کیجئے تاکہ زیادہ سے زیادہ نیکیاں جمع کی جاسکیں :