انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
لگانا ، پیار کرنا،جبکہ ہم بستری میں مبتلاء ہونے کا اندیشہ ہو تومکروہ ہے ۔(9)ایسا کوئی محنت و مشقت والاکام کرنا جس سے بہت زیادہ ضعف اور کمزوری لاحق ہوجائے اور روزہ توڑدیے جانے کا اندیشہ ہو۔(10)قصداً منہ میں لعاب جمع کر کے نگلنا ۔ (11)بار بار منہ میں پانی روک کر رکھنا۔(12)روزے کی حالت میں خون دینا ، جبکہ اس کی وجہ سے اس قدر ضعف اور کمزوری لاحق ہوجانے کااندیشہ ہو کہ روزہ توڑدینے کی نوبت آجائے ۔(13)صومِ وصال یعنی مسلسل اس طرح روزے رکھنا کہ درمیان میں افطار بھی نہ کی جائے ۔ (14)صومِ صَمت یعنی خاموش رہنے کا روزہ رکھنا ۔(15)شوہر کی اجازت کے بغیرنفلی روزہ رکھنا،ہاں! اگر شوہر بیمار ، روزہ دار یا اِحرام کی حالت میں ہو تو مکروہ نہیں ۔ (16)مسافر کیلئے روزہ رکھنا جبکہ اُس کو بہت زیادہ مشقت کا سامنا ہو۔(17)نیروز اور مہرجان جو کہ فارسیوں کے عید کے دن ہیں ، اُس میں قصداً روزہ رکھنا۔(تلخیص بہشتی زیور) (3).....تیسری بات:روزے کے مستحبات : یعنی وہ اَفعال جن کو روزے کی حالت میں کرنا مستحب اور پسند کیا گیا ہے،اوران کے کرنے میں اجر و ثواب رکھا گیا ہے، اور وہ اَفعال یہ ہیں: (1)سحری کھانا اگرچہ پانی کا ایک گھونٹ ہی کیوں نہ ہو ۔(2)سحری کا دیر سے کھانا، لیکن اِس قدر تاخیر نہ ہوکہ وقت ہی ختم ہوجائے یا روزہ میں شک پیدا ہوجائے ۔