انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
مسجد کے ہال میں رہنے کی تلقین کرتے ہیں ،یہ سب درست نہیں ،اِس لئے کہ معتکف پوری مسجد میں کہیں بھی آجاسکتا ہے کہیں بھی بیٹھ سکتا اور سوسکتا ہے ، حجرہ تو صرف یکسوئی اور خلوت کیلئے بنایا جاتا ہے۔ ﴿دَسویں فصل:صدقہ فِطر کے مسائل﴾ صدقہ فطر جوکہ عید الفطر کے دن کا ایک اہم کام ہے اور رمضان کے اختتام پر اِس کی ادائیگی کی جاتی ہے ، اِس سے متعلّق مندرجہ ذیل اُمور کو بیان کیا جائے گا: (1)صدقہ فطر کا حکم اور اس کی شرائط۔(2)صدقہ فطر کا نصاب اور اُسکی مقدار۔(3)صدقہ فطر کس کس کی جانب سے۔(4)فِطرہ کے وجوب اور ادائیگی کا وقت۔(5)صدقہ فطر کا مستحق۔(6)زکوۃ اور صدقہ فطر میں فرق۔(7)صدقہ فطر کی چند عُمومی کوتاہیاں۔ (1).....پہلی بات:صدقہ فطر کا حکم اور اس کی شرائط : صدقہ فِطر واجب ہے،جس کا مطلب یہ ہے کہ اِس کی ادائیگی کرنا ضروری ہے، اس کو اداء نہ کرنے والا گناہ گار ہے۔ (البنایۃ : 3/481) شرائط:صدقہ فطر کے وجوب کیلئے مندرجہ ذیل شرائط کا پایا جانا ضروری ہے: (1)آزاد ہونا: غلام پر صدقہ فطر لازم نہیں ، ہاں! اُس کی طرف سے مالکِ غنی اداء کرنے کا پابند ہے ۔(2)مسلمان ہونا: کافر پر صدقہ فطر لازم نہیں ، اس لئے کہ وہ