انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
﴿ماہِ رمضان کے فضائل﴾ حضرت ابومسعود غفاری سے مَروی ہے ، آپﷺنے اِرشاد فرمایا:”لَوْ يَعْلَمُ الْعِبَادُ مَا رَمَضَانُ لَتَمَنَّتْ أُمَّتِي أَنْ تَكُونَ السَّنَةُ كُلُّهَا“ اگر لوگوں کو یہ معلوم ہوجائے کہ رمضان کیا چیز ہے تو میری اُمت یہ تمنا کرے کہ سارا سال رمضان ہی ہوجائے۔(شعب الایمان:3361) مشہور تابعی حضرت کعب احبار فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے رات اور دن کی کچھ ساعتوں کو منتخب کرکے اُن میں سےفرض نمازیں بنائیں، اور دنوں کو منتخب کرکے اُن میں سے جمعہ بنایا ،مہینوں کو منتخب کرکے اُن میں سے رمضان کا مہینہ بنایا، راتوں کو منتخب کرکے اُن میں سے شبِ قدر بنائی اور جگہوں کو منتخب کرکے اُن میں سے مساجد بنائی“۔(شعب الایمان:3363) اِس سے معلوم ہوا کہ رمضان کا مہینہ اللہ تعالیٰ کا منتخب کردہ ہے اور تمام مہینوں میں بطورِ خاص اِس کا انتخاب کیا گیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ نبی کریمﷺاِس کی آمد کا رجب کے مہینے سے ہی اِشتیاق فرمانا شروع کردیتے تھے ، چنانچہ حضرت انس سے مروی ہے کہ جب رجب کا مہینہ داخل ہوتا تو نبی کریمﷺ یہ دعاء پڑھا کرتے تھے:”اَللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَجَبَ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ“ ترجمہ:اے اللہ ! رجب اور شعبان کے مہینے میں ہمیں برکت عطا فرمااور اور ہمیں (بخیر و عافیت) رمضان المبارک تک پہنچادیجئے۔(شعب الایمان :3534) ایک روایت میں ہے، نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا: