انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
نفلی نمازیں: اِشراق ، چاشت ، اوّابین اور تہجد وغیرہ کا اہتمام شروع کردیں اور خوب دعائیں مانگنے کی کوشش کریں، اور اِس کیلئے قرآن و حدیث کی دعاؤں کا ایک بہترین مجموعہ”مُناجاتِ مقبول “ جس کو حضرت حکیم الامت مجدّد الملّت مولانا اَشرف علی صاحب تھانوی نے دنوں کےاعتبار سے سات منزلوں پر تقسیم کرکے جمع کیا ہے تاکہ ہفتہ وار اُنہیں بآسانی مانگا جاسکے، اُس کو روزانہ پڑھنے کا معمول بنائیں ۔ یاد رکھئے ! دینی اور دنیاوی اعتبار سے رمضان کی تیاری کا مطلب شعبان میں ہی تیاری کرنا ہے کیو نکہ ہلالِ رمضان کے نکلنے کے بعد تیاری کرتے کرتے کافی وقت لگ جاتا ہے اور پھر اُن معمولات کی عادت بنتے بنتے بھی دیر لگتی ہےاور اِسی میں رمضان المبارک کا ایک بڑا حصہ ضائع ہوجاتا ہے ، اِس لئے جو بھی تیاری کرنی ہے وہ آمدِ رمضان سے قبل ہی کرکے فارغ ہوجائیں ۔ ﴿دوسرا عَمل: رمضان کا اَدب و احترام کرنا﴾ رمضان المُبارک کے مہینےکو تمام مہینوں کے سردار ہونے کا شرف حاصل ہے، نبی کریمﷺنے اس کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف کرتے ہوئے اسے اللہ تعالیٰ کا مہینہ قرار دیا ہے لہٰذا اِس کا حد درجہ ادب و احترام کرنا چاہیئے اور اس میں کسی بھی ایسے عمل سے اجتناب کرنا چاہیئے جو اس مہینے کی حرمت کو پامال کرنے کے زمرے میں آتا ہو۔ مثلاً : روزہ خوری کرنا ، گناہوں کا ارتکاب کرنا وغیرہ ۔ نبی کریمﷺکااِرشاد ہے:”عَظِّمُوْا حُرْمَتَهُ، فَإِنَّ حُرْمَتَهُ عِنْدَ اللهِ مِنْ أَعْظَمِ الْحُرُمَاتِ فَلَا تَنْتَهِكُوْا فَإِنَّ الْحَسَنَاتِ وَالسَّيِّئَاتِ تُضَاعَفُ فِيْهِ“ رمضان کی