انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
(2)دوسری وَعید:شقاوَت اور بدبختی : حضرت عبادہ بن صامتسے مروی ہے کہ ایک دفعہ رمضان کے قریب اِرشاد فرمایا :”يَنْظُرُ اللهُ تَعَالَى إِلَى تَنَافُسِكُمْ فِيهِ وَيُبَاهِي بِكُمْ مَلَائِكَتَه فَأَرُوا اللهَ مِنْ أَنْفُسِكُمْ خَيْراً فَإِن الشَّقِيَّ مَنْ حَرُمَ فِيهِ رَحْمَةَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ“ اللہ تعالیٰ رمضان کے مہینے میں (عبادت اور خیر کے کام میں)تمہارے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کو دیکھتے ہیں اور تمہارے ذریعہ فرشتوں پر فخر کرتے ہیں،پس تم اللہ تعالیٰ کو اپنی نیکی دکھاؤ، بد نصیب ہے وہ شخص جو اِس مہینے میں اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم رہ جائے ۔(الترغیب و الترھیب:1490) (3)تیسری وعید:رمضان میں مغفرت نہ ہوئی تو کب ہوگی : حضرت انس نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں :”بُعْدًا لِمَنْ أَدْرَكَ رَمَضَانَ لَمْ يُغْفَرْ لَهُ فِيهِ، إِذَا لَمْ يُغْفَرْ لَهُ فِيهِ فَمَتَى“ ہلاکت ہو اُس شخص کیلئے جو رمضان کا مہینہ پائے اور اُس کی مغفرت نہ ہو، جب رمضان میں بھی اُس کی مغفرت نہ ہوئی تو پھر کَب ہوگی…!!۔( ابن ابی شیبہ:8871) (4)چوتھی وعید:رمضان میں مغفرت نہ چاہنے والےکی مغفرت نہیں ہوتی: حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا :”نِعْمَ الشَّهْرُ شَهْرُ رَمَضَانَ، تُفْتَحُ فِيهِ أَبْوَابُ الْجِنَانِ، وَتُصَفَّدُ فِيهِ مَرَدَةُ الشَّيَاطِينِ وَيُغْفَرُ فِيهِ إِلا لِمَنْ أَبَى.قَالُوا:وَمَنْ يَأْبَى يَا أَبَا هُرَيْرَةَ؟ قَالَ: الَّذِي يَأْبَى أَنْ يَسْتَغْفِرَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ“ رمضان کا مہینہ کیا ہی بہترین مہینہ ہے!!اس میں