انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
سے نجات کا ذریعہ بن جاتا ہے،نیز روزہ دارکے روزے کا ثواب بھی(روزہ دار کے ثواب میں کسی قسم کی کمی کے بغیر)اِفطار کرانے والے کوملتا ہےاور اگر کوئی پیٹ بھر کر ہی کھلادے تو اُسے قیامت کے دن حوضِ کوثر سے ایسا جام پلایا جائے گا جس کے بعد اُسے کوئی پیاس نہ لگے گی۔(13)اپنے اعضاء و جَوارح کو تمام مکروہات ،مُنکرات اور لغویات سے بچانا ۔ (14)مسواک کرنا ۔(15)عبادت اور صدقہ و خیرات کی کثرت کرنا ۔(تَلخیص ازعُمدۃ الفقہ) ﴿چھٹی فصل: مُفسداتِ صوم اور کفارہ کی تفصیل﴾ اِس فصل میں روزہ کو فاسد کرنے والی چیزیں اورقضاء یا کفارہ کے لازم ہونے یا نہ ہونےسے متعلّق مندرجہ ذیل اُمور کی تفصیل ذکر کی جائے گی ۔ (1)روزےکو فاسد کرنے والی چیزیں۔(2)صرف قضاء یا قضاء اورکفّارہ دونوں لازم کرنے والے اَفعال۔(3)روزے کا کفّارہ اوراُس کے لازم ہونے کی شرائط۔ روزے کوفاسد کرنے والی چیزیں : روزے کو فاسد کرنے والی چیز یں دو طرح کی ہیں : (1) جن سےصرف قضاء کرنا لازم ہوتا ہے ۔ (2)جن کی وجہ سےقضاء و کفارہ دونوں لازم ہوتے ہیں ۔