انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
حضرت انس فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ نبی کریمﷺمسجد میں تشریف لائے ، وہاں کچھ نوجوان صحابہ کرام موجود تھے ، آپﷺنے اِرشاد فرمایا:”مَنْ كَانَ عِنْدَهُ طَوْلٌ فَلْيَنْكِحْ،وَإِلَّا فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ، فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ وَمَحْسَمَةٌ لِلْعِرْقِ“ جس کے پاس نکاح کرنے کی وُسعت ہو اُسے نکاح کرلینا چاہیئےاور اگر وسعت نہ ہو تو اُسے روزہ رکھنے کا اہتمام کرناچاہیئے اِس لئے کہ یہ خواہش کو توڑدیتا ہے اور(شہوت کی) رگ کو کاٹ دیتا ہے۔(شعب الایمان:3325) حضرت عبد اللہ بن عمروفرماتے ہیں:ایک شخص نےنبی کریمﷺکے پاس آکر خصی ہونے کی اجازت مانگی ،آپﷺنےاِرشاد فرمایا:”خِصَاءُ أُمَّتِي الصِّيَامُ وَالْقِيَامُ“ میری امّت کا خصی ہونا(دن کو )روزہ رکھنے اور( راتوں کو عبادت کیلئے )کھڑے ہونے میں ہے۔(طبرانی کبیر:108) فائدہ : واضح رہے کہ روزہ رکھنے سے ابتداءً حرارت پیدا ہوتی ہے جس سے شہوت شروع میں بڑھتی ہوئی محسوس ہوتی ہے ،لیکن جب اِس پر مُداوَمت اختیار کی جائے اور روزے کی عادت بنالی جائے تو شہوت ٹوٹ جاتی ہے۔(فتح الباری:4/119) (18)روزہ دار کیلئےفرشتے رحمت کی دعاء کرتے ہیں : روزہ دار کے سامنے اگر کچھ کھایا پیا جائے تو جب تک کچھ کھایا جاتا رہتا ہے فرشتے اُس کیلئے رحمت کی دعاء کرتے رہتے ہیں ۔حضرت عُمارہ بنت کعب انصاریہ فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ نبی کریم ﷺاُن کے پاس تشریف لائے تو اُنہوں نے آپ کی خدمت