انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
نبی کریم ﷺ نے اپنے ایک خطبہ میں ارشاد فرمایا:غصہ جہنم کی آگ کا ایک انگارہ ہے جو ابنِ آدم کےقلب میں سلگتا ہے ، کیا تم اُس کی آنکھوں کی سُرخی نہیں دیکھتے اور اُس کی گردن کی پھولی ہوئی رگیں نہیں دیکھتے ۔(ترمذی: 2191) نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا:بے شک غصہ ایمان کو ایسے فاسدکردیتا ہے جیسے اِیلوا شہد کو خراب کردیتا ہے ۔(شعب الایمان:7941) (6)چھٹاادب:حرام اور مشتبہ مال سے اِجتناب: روزہ کا ایک اہم ادب یہ ہے کہ حلال اور غیر مُشتبہ مال سے سحری اور اِفطاری کا اہتمام کیا جائے تاکہ جوروزہ رکھا جارہا ہے وہ قبول ہو اور اُس کا مکمل اجر و ثواب حاصل ہوسکے،کیونکہ حدیث کے مطابق مالِ حرام سے کیا جانے والا عمل بارگاہِ الٰہی میں قبولیت کے مقام پر نہیں پہنچتا، چنانچہ نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:”وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ،إِنَّ الْعَبْدَ لَيَقْذِفُ اللُّقْمَةَ الْحَرَامَ فِي جَوْفِهِ مَا يُتَقَبَّلُ مِنْهُ عَمَلَ أَرْبَعِينَ يَوْمًا“ قسم ہےاُس ذات کی جس کے قبضے میں محمّد(ﷺ) کی جان ہے! بیشک بندہ جب کوئی حرام لقمہ اپنے پیٹ میں ڈالتا ہے تو اُس کے چالیس دن تک کا عمل قبول نہیں ہوتا۔(طبرانی اوسط:6495) ایک موقع پر نبی کریمﷺنے ایسے شخص کا ذکر فرمایا جو طویل سفر کرکے، پراگندہ بال اور غبار آلودہ جسم کے ساتھ آسمان کی طرف اپنے ہاتھوں کو دراز کر کےکہتا ہے: