انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
”السَّحُورُ أَكْلُهُ بَرَكَةٌ، فَلَا تَدَعُوهُ،وَلَوْ أَنْ يَجْرَعَ أَحَدُكُمْ جُرْعَةً مِنْ مَاءٍ، فَإِنَّ اللهَ عَزَّوَجَلَّ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الْمُتَسَحِّرِينَ“ سحری کھانا برکت کا باعث ہے لہٰذا اسے مت چھوڑا کرواگر چہ پانی کاایک گھونٹ ہی پی لو(لیکن ضرور پیو)اِس لئے کہ اللہ تعالیٰ اور اُس کے فرشتے سحری کھانے والے پر رحمت بھیجتے ہیں ۔(مسند احمد :11086) حضرت سائب بن یزیدفرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے اِرشاد فرمایا:”نِعْمَ السُّحُورُ التَّمْرُ،وَقَالَ:يَرْحَمُ اللهُ الْمُتَسَحِّرِينَ“ بہترین سحری کھجورکھانا ہے اور فرمایا : اللہ تعالیٰ سحری کھانے والوں پر رحم فرماتے ہیں ۔(طبرانی کبیر :6689) (3)سحری کھانے والوں پر نبی کریمﷺ کا رحمت کی دعاء کرنا : حضرت ابوسُوید فرماتے ہیں: آپﷺنے سحری کرنے والوں کیلئے رحمت کی دعاء فرمائی۔(طبرانی کبیر :22/337) بعض روایات میں نبی کریمﷺکی دعاء کے وہ الفاظ بھی نقل کیے گئے ہیں،جو آپ ﷺنے سحری کرنے والوں کیلئے اِرشاد فرمائے تھے آپﷺنے اِرشاد فرمایا:”اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى الْمُتَسَحِّرِيْنَ“ اے اللہ! سحری کرنے والوں پر رحمت نازل فرمائیے ۔(الآحاد و المثانی :2758) مذکورہ الفاظ کے ذریعہ سحری کے وقت میں تمام مسلمان روزہ رکھنے والوں اور سحری کرنے والوں کیلئے دُعاء مانگی جاسکتی ہے۔