انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
3……اِفطاری کا وقت رحمتوں اور برکتوں کے لُوٹنے، دعاؤں کے قبول ہونے اور جہنم سے خلاصی حاصل کرنے کاوقت ہوتا ہے،لہٰذااِس اہم ترین وقت کو غفلت،گپ شپ اور کھیل کود میں یا صِرف اِفطاری کی تیار ی میں ہی صَرف نہیں کردینا چاہیئے بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرکے خوب دعاؤں کا اہتمام کرنا چاہیئے۔ صحابیِ رسول حضرت سیدنا عبد اللہ بن عمروکے بارے میں آتا ہے کہ وہ اِفطار کے مُبارک وقت اپنے اہل وعیال کو لے کربہت اہتمام سے دعاء کیا کرتے تھے۔(شعب الایمان :3624) اِفطاری کے وقت کی چند دعائیں : نبی کریمﷺ سے اِفطاری کے بابرکت وقت میں مندرجہ ذیل دعائیں پڑھنا ثابت ہے،اِنہیں یاد کرکے اپنی دعاؤں میں شامل کرنا چاہیئے : حضرت عبد اللہ بن عمر اِفطاری کے وقت یہ دعاء مانگا کرتے تھے:« يَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَةِ اغْفِرْ لِي» ترجمہ:اے وسیع مغفرت والے اللہ! میری مغفرت فرما۔(شعب الایمان :3620) حضرت عبد اللہ بن مسعود سے اِفطاری کے وقت یہ دعاء منقول ہے:«اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِرَحْمَتِكَ الَّتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ أَنْ تَغْفِرَلِي» ترجمہ:اے اللہ! میں آپ سے آپ کی اُس رحمت کے واسطے سے مانگتا ہوں جو ہر چیز پر وسعت رکھتی ہے ،آپ میری مغفرت فرمادیجئے۔(شعب الایمان :3621) حضرت معاذ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺجب اِفطار کرتے تو یہ دُعاء پڑھاکرتے تھے:”«اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَعَانَنِي فَصُمْتُ وَرَزَقَنِي فَأَفْطَرْتُ»“