انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
٭دوسرا طبقہ ٭وہ لوگ جن پر بعد میں بھی قضاء نہیں،بلکہ روزہ کا فِدیہ لازم ہے : اِس سے مراد وہ لوگ ہیں جو بڑھاپے وغیرہ کی وجہ سے روزہ رکھنے سے دائمی طور پر عاجز ہوگئے ہوں ،یعنی مرنے تک بظاہرروزہ رکھنے پرقدرت کے حاصل ہونے کی امید نہ ہو، اور وہ مسلسل کمزوری کی طرف گرتے چلے جارہے ہوں۔ ایسے لوگوں کے بارے میں شریعت کا حکم یہ ہے کہ وہ فی الحال بھی روزہ نہ رکھیں اور آئندہ بھی اُن پرروزوں کی قضاء لازم نہیں ، البتہ اُنہیں اپنے روزوں کا فدیہ اداء کرنا لازم ہوگا ، جو فی روزہ ایک صدقہ فطر کی مقدار کے برابر بنتا ہے۔(مجمع الأنھر:1/250)(احسن الفتاویٰ :4/430) فِدیہ کے مسائل : فِدیہ کے بارے میں مندرجہ ذیل سات اہم باتیں قابلِ وضاحت ہیں : (1)فِدیہ صرف اُس شخص پر ہے جو دائمی طور پر روزہ رکھنے سے عاجز ہو اور بظاہر موت تک قادر ہونے کی اب کوئی امید نہ رہی ہو ، وقتی طور پر ہونے والے بیمار یا عارضی طور پر ہونے والے عاجز پر فِدیہ نہیں ، روزہ کی قضاء لازم ہے ۔(شامیہ :3/478) (2)جو گرمی کے طویل ایام میں روزہ رکھنے پر قادر نہ ہو اور سردی کے مختصر ایام میں روزہ رکھ سکتا ہو اُسے روزہ رکھنا چاہیئے،فِدیہ دینا درست نہیں۔(خیر الفتاویٰ:4/57) (3)فِدیہ دینے کے بعد اگر روزہ رکھنے پر قوت حاصل ہوگئی تو روزہ کی قضاء لازم ہوگی اور وہ فدیہ کالعدم ہوجائے گا۔(شامیہ :3/478)(عالمگیری : 1/207)