انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
کرکے روزہ توڑ دیا،یہ دونوں ایک ساتھ بیٹھ کر لوگوں کا گوشت کھارہی تھیں(یعنی غیبت کررہی تھیں) ۔(مسند احمد:23653) (4)چوتھاادب:آنکھ،کان اور زبان کی بطورِ خاص حفاظت کا اہتمام: روزہ کی حالت میں سارے ہی گناہوں سے بالکلیہ اجتناب کرنا چاہیئے لیکن اِنسان کے جسم کے تین اعضاء ایسے ہیں جن کے ذریعہ سب سے زیادہ گناہ کیا جاتا ہےاور سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں یہی اعضاء مبتلاء ہوتے ہیں۔ مولانا رومیفرماتے ہیں:چشم بند و گوش بند و لب بہ بندگر نہ بینی نور حق برمن بخند یعنی اپنی آنکھ،کان اور ہونٹ کو (اللہ کی نافرمانیوں سے)بند رکھو، پھر اگر حق تعالیٰ جلّ شانہ کے نور کو اپنی آنکھوں سے نہ دیکھو تو مجھ پر ہنس دینا۔ اِس لئے اِن تینوں اَعضاء کی خصوصی حفاظت کا اہتمام کرنے کیلئے اِنہیں مستقلاً الگ سے ذکر کیا جارہا ہے : آنکھوں کی حفاظت: آنکھ ایک ایسا راستہ ہے جس کے ذریعہ اِنسان کے دل تک اچھی یا بُری چیزیں جاتی رہتی ہیں اور دل و دماغ پر اِنسان کے دیکھنے کا براہِ راست بہت زیادہ اور بہت گہرا اَثر ہوتا ہے۔ اِسی لئے ہر حالت میں اور بطورِ خاص روزہ کی حالت میں اپنی نگاہوں کو خصوصی طور پر حرام لذتوں کے حصول سے بچاکرقابو میں رکھنا چاہیئے،تاکہ بکثرت ہونے والے بدنگاہی کے گناہ سے احتراز کیا جاسکے۔