انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
روزے کی اقسام : فقہاء کرام نے روزے کی آٹھ قسمیں ذکر کی ہیں : (1)……فرض معیّن ۔جیسے :رمضان کے اداء روزے ۔ (2)……فرض غیر معیّن۔جیسے :رمضان کے قضاء روزے ۔ (3)……واجب معیّن ۔جیسے : نذرِ معیّن کے روزے۔ (4)……واجب غیر معیّن ۔جیسے: نذرِ غیر معیّن کے روزے۔ فائدہ :کفّارات(یعنی کفارہ ظِہار ، کفارہ قتل ، کفارہ صوم اور کفارہ یمین ) کے روزے، نفل روزہ جبکہ شروع کردیا جائے،کفارہ تمتع اور قِران کے دس روزے جبکہ قِران اور تمتع کرنے والےکے پاس قربانی کا کوئی انتظام نہ ہو ، کفارہ حلق کے روزے جبکہ محرِم نے کسی عُذر کے ساتھ سر مُنڈایا ہو ،یہ سب بھی واجبِ غیر معیّن میں ہی داخل ہیں ۔ (5)……مسنون روزے ۔جیسے : عَرفہ یعنی نو ذی الحجہ کا روزہ ،عاشوراء یعنی دس محرم کا روزہ ،ایّامِ بیض یعنی قمری مہینے کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ کے روزے، یہ سب مسنون روزے کہلاتے ہیں ،یعنی ان کا رکھنا سنت ہے ۔ (6)……مستحب روزے ۔فرض وواجب اور سنت روزوں کے علاوہ تمام روزے مستحب ہیں جبکہ کسی بھی وجہ سے اُن کی کراہت منقول نہ ہو۔جیسے : پیر یا جمعرات یا جمعہ کا روزہ شوال کے چھ روزے ، محرّم کے ابتدائی نو روزے ، ذی الحجہ کے ابتدائی آٹھ روزے ،شعبان کے مہینے کے روزے ،صومِ داؤدی یعنی پانچ ممنوع ایّام کے علاوہ سال