انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
(15)روزہ دار کا سونا اور خاموش رہنا بھی عبادت ہے : حضرت عبد اللہ بن ابی اوفیٰ نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:”نَوْمُ الصَّائِمِ عِبَادَةٌ،وَصَمْتُهُ تَسْبِيحٌ،وَعَمَلُهُ مُضَاعَفٌ، وَدُعَاؤُهُ مُسْتَجَابٌ، وَذَنْبُهُ مَغْفُور“ روزہ دار کا سونا عبادت ہے، اُس کی خاموشی تسبیح ہے،اُس کےعمل (کےاَجر و ثواب)کوبڑھادیا جاتا ہے،اُس کی دعاء قبول ہوتی ہے اور اُس کا گناہ معاف کیا جاتاہے۔(شعب الایمان:3652) (16)روزہ رِیاکاری سے پاک عبادت ہے: روزہ ایک ایسی عبادت ہے جس میں ریاکاری نہیں ہوتی ، اِس لئے کہ اگر کسی کو دکھانے کیلئے روزہ رکھنا ہی ہو تو وہ لوگوں کے سامنے تو کھانا پینا چھوڑے گا لیکن تنہائی میں اُسے کون سی چیز کھانے پینے سے روکے گی،ظاہر ہے کہ اس کی وجہ اور سبب سوائے خلوص اور صدقِ نیت کے اور کیا ہوسکتاہے۔ حضرت ابوہریرہنبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:”اَلصِّيَامُ لَا رِيَاءَ فِيهِ، قَالَ اللهُ:هُوَ لِيْ وَأَنَا أَجْزِيْ بِهِ، يَدَعُ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ مِنْ أَجْلِي“ روزے میں ریاکاری نہیں ہے،(اِسی لئے حدیثِ قدسی میں ہے)اللہ تعالیٰ نے اِرشاد فرمایا :روزہ میرے لئے ہے اور میں خود اِس کا بدلہ دوں گا،(کیونکہ)اُس نےمیرے لئے اپنے کھانے پینے کو چھوڑا ہے۔(شعب الایمان:3322) حضرت زہریسے سندِ منقطع ہونے کے ساتھ نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد مَروی ہے:”لَيْسَ فِي الصِّيَامِ رِيَاءٌ“روزے میں ریاکاری نہیں۔(شعب الایمان:3321)