انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
﴿شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ﴾ رمضان کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن کریم اُتارا گیا۔ اور صرف یہی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے ہر آسمانی کتاب اور صحائفِ مقدّسہ کے نزول کیلئے اِسی مہینہ کا انتخاب فرمایا، اِس سے معلوم ہوا کہ بنی نوعِ انسان کی ہدایت کیلئے اورآسمانی ہدایات کے نزول کیلئے اِسی مہینے کا انتخاب کیا گیا ، پس آج بھی اگر کوئی شخص اِس مہینے کو اپنی ہدایت کا سامان بنانا اوراپنی حیاتِ چند روزہ کو نورِ ہدایت سے منوّر کرنا چاہے تو اس کیلئے رمضان ایک بہترین مہینہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ حضرت واثلہ بن اَسقعکی ایک حدیثِ مرفوع میں ہے:حضرت ابراہیمکے صحیفے رمضان المُبارک کی پہلی شب میں ،توارۃ 6 رمضان کو ،اِنجیل 13 رمضان کو ، زبور 18 رمضان کو اور قرآن کریم24 رمضان کو نازل ہوا ۔(طبرانی اوسط:3740) آسمانی کتابوں کیلئے اِس مہینے کا اِنتخاب اِس مہینے کی عظمت اور برکت کی ایک بڑی دلیل ہے جس سے اِس مہینہ کی عظمت و اہمیت کا پتہ چلتا ہے ۔ (4)رمضان المُبارک عظیم اور بابرکت مہینہ ہے: رمضان کا مہینہ بہت ہی بابرکت مہینہ ہے ، چنانچہ حضرت سلمان فارسی فرماتے ہیں نبی کریمﷺنے شعبان کی آخری تاریخ کو خطبہ دیتے ہوئے اِرشاد فرمایا:”يَاأَيُّهَا النَّاسُ قَدْ أَظَلَّكُمْ شَهْرٌ عَظِيمٌ، شَهْرٌ مُبَارَكٌ“ اے لوگو!تم پر ایک عظیم مہینہ سایہ فگن ہورہا ہے ، جو بڑا بابرکت مہینہ ہے۔(شعب الایمان:3336) ایک روایت میں ہے آپ ﷺنے اِرشاد فرمایا:”أَتَاكُمْ رَمَضَانُ شَهْرٌ مُبَارَكٌ“ تمہارے پاس رمضان آیا ہے جو ایک مُبارک مہینہ ہے۔(نسائی :2106)