انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
﴿اِفطاری کرانے کے فضائل﴾ کسی روزہ دار کو اِفطاری کرانا بہت بڑی سعادت اور اَجر و ثواب کا باعث ہے ،احادیثِ طیّبہ میں اِس عمل کے بڑی کثرت سے فضائل نقل کیے گئے ہیں: (1)فرشتوں کا رحمت کی دعاء کرنا : حضرت سلمان فارسینبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں :”مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا عَلَى طَعَامٍ وَشَرَابٍ مِنْ حَلَالٍ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ فِي سَاعَاتِ شَهْرِ رَمَضَانَ، وَ صَلَّى عَلَيْهِ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ“ جس نے کسی روزہ دار کو حلال رزق میں سے کھلا پلاکر اِفطار کرا یا اُس پر فرشتے رمضان کی مُبارک ساعات(اوقات)میں اور جبریل امین شبِ قدر میں رحمت نازل ہونے کی دعاء کرتے ہیں۔(شعب الایمان :6162)(طبرانی کبیر: 6162) (2)حضرت جبریل امین کا شبِ قدر میں مصافحہ کرنا : حضرت سلمان فارسی کی ایک روایت میں یہ الفاظ منقول ہیں :”مَنْ فَطَّرَ صَائِمًا فِي رَمَضَانَ مِنْ كَسْبٍ حَلَالٍ صَلَّتْ عَلَيْهِ الْمَلَائِكَةُ لَيَالِي رَمَضَانَ كُلِّهَا، وَصَافَحَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ“ جس نے کسی روزہ دار کو حلال کمائی میں سے کھلا پلاکر اِفطار کرا یا ،رمضان کی تمام راتوں میں فرشتے اُس پر نزولِ رحمت کی دعاء کرتے ہیں اور حضرت جبریل امین شبِ قدر میں اُس سے مصافحہ کرتے ہیں ۔(شعب الایمان : 3669)