انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
قرآن کریم ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔(4) روزہ کی حالت میں اپنی حیثیت کے مطابق اگر روزانہ ہر روزہ میں کچھ نہ کچھ صدقہ خیرات کرنے کا موقع مل جائے تو بہت ہی اچھا ہے،ورنہ جس قدر ممکن ہواللہ کے راستے میں خرچ کرنا اور کرتے رہنا چاہیے، اِس لئے کہ رمضان نبی کریمﷺ کے فرمان کے مطابق سخاوت اور غریبوں کی غمخواری کا مہینہ ہے،یہی وجہ ہے کہ نبی کریمﷺکی سخاوت رمضان میں سب سے زیادہ بڑھ جاتی تھی۔(5)روزہ کی حالت میں دینی اور اِسلامی کتب کا مطالعہ کیا جاسکتا ہےاور کرنا چاہیئے ،علمِ دین حاصل کرنا ایک بڑا عظیم اَجر و ثواب کا بھی کام ہے اور ہر مسلمان کی زندگی کا ایک لازمی فریضہ ہے ،روزہ کی حالت میں اپنے اوقات کو قیمتی بنانے کیلئے یہ ایک بہترین مشغولیت ہے۔(6)روزہ کی حالت میں اپنےاوقات کو زیادہ سے زیادہ مسجد میں گزارنے کااہتمام کرنا چاہیئے ، اِس کی وجہ سے عبادت کا ماحول بھی ملے گا اور بہت سے اُن فتنوں سے حفاظت بھی ہوگی جس کا اِنسان مسجد سے باہر جاکر شکار ہوجاتا ہے۔ مسجدوں میں جم کر بیٹھنا یہ اللہ کے نیک اور صالح بندوں کا طریقہ ہے ، روزہ کی حالت میں اعتکاف کی نیت سے زیادہ سے زیادہ مسجد میں اپنے اوقات کو گزار کر روزہ کو قیمتی بنایا جاسکتا ہے۔ (3)تیسراادب:تمام معاصی و مُنکَرات سے کُلی اِجتناب: روزہ کی حالت میں ہر قسم کے گناہوں سےمکمل اجتناب کرنا ضروری ہے،اِس لئے کہ روزہ صرف ظاہری طور پر کھانے پینے سے رُکنےہی کا نام نہیں بلکہ روزہ در حقیقت اللہ تعالیٰ کی نافرمانیوں اور تمام گناہوں سے بچنے کی ایک ایسی مشق کا نام ہے ،جس میں