انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
(9)کثرت سے ذکر کرنے والوں کیلئے سب سے اَفضل درجہ ہے۔(ترمذی:3376) (10)کھڑے بیٹھے اور لیٹے اللہ کا ذکر کرنے والے عقلمند ہیں ۔(آلِ عمران: 191) (11)ذکر کی برکت سے ہر عبادت کا اَجر بڑھ جاتا ہے۔(مسند احمد:15614) (12)ذکر کرنا صدقہ سے بھی افضل ہے۔(طبرانی اوسط:5969 ، 7414) (13)پابندی سےذکر کرنے والے سبقت کرنے والوں میں سے ہیں ۔(ترمذی: 3596) (14)پابندی سے ذکر کرنے والوں کیلئے گناہوں کی بخشش۔(ترمذی: 3596) (15)ذکرکرنے اور نہ کرنے والا زندہ اور مُردہ کی طرح ہے۔(بخاری:6407) (16)ذکر کے حلقے مغفرت کا باعث ہیں ۔(مسند احمد:12453) (17)ذکر اور حمد کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ فخر فرماتے ہیں ۔(ترمذی:3379) (18)اہلِ ذکر کی مجلس کو فرشتے گھیر لیتے ہیں،رحمتِ الٰہی ڈھانپ لیتی ہے اور اُن پر سکینہ نازل ہوتا ہے۔(مسلم:2700) (19)ذکر الٰہی شیطانی وَساوس سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہے۔(شعب الایمان:536) رمضان المبارک میں چار چیزوں کی کثرت کا حکم: حضرت سلمان فارسیسے مَروی ایک طویل حدیث جس میں اُنہوں نے نبی کریم ﷺکاوہ خطبہ ذکر کیا ہے جو آپﷺنےشعبان کی آخری تاریخ میں رمضان سے ایک دن پہلے اِرشاد فرمایا تھا ،اس میں رمضان سے متعلّق بڑی قیمتی اور مُفید نصیحتیں اِرشاد فرمائی ہیں ، اُن میں سے ایک نصیحت یہ بھی تھی،آپﷺنے اِرشاد فرمایا: