انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
”نِعْمَ الشَّهْرُ شَهْرُ رَمَضَانَ“ رمضان کا مہینہ کیا ہی بہترین مہینہ ہے!!۔(کنز العمّال :23701) رمضان المُبارک کے چند فضائل و برکات بالترتیب مندرجہ ذیل ہیں: (1)رَمضان المبارک تمام مہینوں کا سردارہے: رمضان المُبارک کا مہینہ سال کے تمام مہینوں کا سردار ہے، چنانچہ حدیث میں ہے، حضرت ابوسعید خدرینبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:”سَيِّدُ الشُّهُورِ شَهْرُ رَمَضَانَ وَأَعْظَمُهَا حُرْمَةً ذُو الْحِجَّةِ“ رمضان المُبارک کا مہینہ تمام مہینوں کا سردار ہے اور حرمت کے اعتبار سے ذوالحجہ سب سےزیادہ عظمت والا ہے۔(شعب الایمان :3479) (2)رمضان المبارک سب سے بہتر او ر افضل مہینہ ہے: ایک اور روایت میں ہے،نبی کریمﷺکااِرشاد ہے:”مَا مَرَّ عَلَى الْمُسْلِمِينَ شَهْرٌ خَيْرٌ لَهُمْ مِنْهُ وَلَا يَأْتِي عَلَى الْمُنَافِقِينَ شَهْرٌ شَرٌّ لَهُمْ مِنْهُ“ مسلمانوں پر کوئی مہینہ ایسا نہیں گزرا جو رمضان سے بہتر ہو اور منافقین پر کوئی مہینہ ایسا نہیں گزرا جو رمضان سے زیادہ بُرا ہو۔(شعب الایمان :3335) (3)رمضان المبارک نزولِ قرآن کا مہینہ ہے: رمضان کا مہینہ وہ عظیم مہینہ ہے جس میں سید الکتب، افضل الکلام ، کلامِ الٰہی ”قرآن مجید فرقانِ حمید“نازل ہو ا،جیساکہ سورۃ البقرۃ:185میں اللہ تعالیٰ نے اِرشاد فرمایا: