انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
نوافل کے اہتمام کی برکتیں: مذکورہ بالا حدیثوں سے معلوم ہوا کہ سنن و نوافل کی برکت سے بندے کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں : (1)نوافل کا اہتمام کرنے کی برکت سے بندہ اللہ تعالیٰ کا محبوب بن جاتا ہے۔”مَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَقَرَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ“ ۔(بخاری:6502) (2)نوافل کا اہتمام کرتے رہنے کی برکت سےبندہ کے اَعضاء و جَوارح اللہ تعالیٰ کی اِطاعت میں اِستعمال ہونے لگ جاتے ہیں۔”فَإِذَا أَحْبَبْتُهُ كُنْتُ سَمْعَهُ الَّذِي يَسْمَعُ بِهِ، وَبَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهِ، وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا، وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا“ ۔(بخاری:6502) (3)نوافل کا اہتمام کرنے کی برکت سےبندے کی دُعائیں اللہ کے حضورقبول ہونے لگ جاتی ہیں۔”وَإِنْ سَأَلَنِي لَأُعْطِيَنَّهُ، وَلَئِنِ اسْتَعَاذَنِي لَأُعِيذَنَّهُ“ ۔(بخاری:6502) (4)نوافل کےاہتمام کی برکت سے فَرائض میں جو کَمی رہ جائے قیامت کے دن اُس کی تَکمیل کردی جائے گی۔”فَيُكَمَّلَ بِهَا مَا انْتَقَصَ مِنَ الفَرِيضَةِ“ ۔(ترمذی: 413) مذکورہ بالا فضائل اور برکات کو حاصل کرنے کیلئے نوافل کا خوب اہتمام کرنا چاہیئے اور رمضان اس کیلئے بہترین موقع ہوتا ہے،کیونکہ ہر طرف نیکی کا ماحول ہوتا ہے،جذبات میں روحانیت کا غلبہ ہوتا ہےاور سب سے بڑھ کر یہ کہ سرکش شیاطین کو مقیّد کردیا جاتا ہےجس کی وجہ سےنیکی کرناآسان ہوجاتا ہے،پس ایسے میں آگے بڑھنا اور نوافل کا اہتمام کرنا کیا مشکل ہے۔۔!!