انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
بنانا۔(7)تراویح کی ادائیگی میں عجلت اور جلد بازی سے کام لینا اور ایسی جگہ ڈھونڈنا جہاں جلدی تراویح ختم ہوجاتی ہو۔(8)عورتوں کا جماعت کے ساتھ تراویح کا اہتمام کرنا ۔ (9)تراویح میں قرآن مجید مکمل پڑھنے یا سننے کا اہتمام نہ کرنا ۔(10)امام کے رکوع میں جانے تک بیٹھے رہنا یا باتوں میں مشغول رہنا ۔ ﴿نویں فصل:اِعتکاف کے مسائل﴾ اعتکاف سے متعلّق یہاں مندرجہ ذیل اُمور کی تفصیل ذکر کی جائے گی: (1)اِعتکاف کی تعریف ااور اس کی اقسام۔(2)اعتکاف کے صحیح ہونے کی شرائط۔(3)اِعتکاف کے مُفسِدات۔ (4)اِعتکاف کےجائز کام۔(5)اِعتکاف کے ناجائز کام۔(6)عورتوں کے اِعتکاف کے اہم مسائل۔ (1).....پہلی بات: اِعتکاف کی تعریف اور اس کی اَقسام : اِعتکاف لغت میں مطلقاً”ٹہرنے“کو کہتے ہیں جبکہ شریعت کی اِصطلاح میں” مسجد میں اعتکاف کی نیت سے ٹہرنا“اِعتکاف کہلاتا ہے۔(ہندیہ:1/211) اِعتکاف کی اَقسام: اِعتکاف کی تین قسمیں ہیں:(1)واجب۔(2)مسنون۔(3)مستحب۔ واجب: وہ اِعتکاف ہے جس کی نذر مانی گئی ہو،خواہ کسی کام کے ہونے یا نہ ہونے پر موقوف کرکے مانی جائے یا بغیر کسی شرط کے ،بہرحال ددونوں صورتوں میں اِعتکاف