انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
﴿کلماتِ دُعائیہ﴾ فقیہ العصر اُستاذ الأساتذہ،حضرت مفتی عبد المنّان صاحب زید مَجدہم ☼‗‗‗‗‗‗نائب مُفتی و اُستاذ جامعہ دار العلوم کراچی‗‗‗‗‗‗☼نَحمَدُہٗ وَ نُصَلّی عَلٰی رَسُولِہِ الْکَریْمِ ، وَعَلیٰ آلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَ أَھْلِ بَیْتِہٖ أَجْمَعِیْن ، اِلیٰ یَوْمِ الدِّیْن ۔ أَمَّا بَعْد! روزہ اَرکانِ اِسلام میں شامل ہے، قرآن کریم اور اَحادیثِ نبویہ میں اس کی بڑی فضیلت بتائی گئی ہے،چنانچہ اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے:﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ﴾۔(سورۃ البقرۃ:183) اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں جیساکہ تم سے پہلےوالوں پر فرض کیے گئے تھے،تاکہ تم متقی بن جاؤ۔ ایک حدیثِ نبوی میں ہے:”اَلصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ“ یعنی روزہ اللہ تعالیٰ کیلئے ہے اور اللہ تعالیٰ ہی اس کا بدلہ دیں گے۔ زیرِ نظر کتاب”اَنوارِ رَمضان“جس کے مرتب مولانا مفتی سلمان صاحب ہیں جوکہ جامعہ دار العلوم کراچی کے فاضل اور جامعہ انوار العلوم ملیر کراچی کے اُستاد ہیں ، موصوف نے روزے کے فضائل و اَحکام نیز اس سے متعلّقہ فقہی مسائل کے بارے میں بڑی تفصیل سے گفتگو کی ہےاور موضوع کے حوالے سےتقریباً تمام مَباحث کے