انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
”وَلَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللَّهِ مِنْ رِيحِ المِسْكِ“ روزہ دار کے مُنہ کی بُو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مُشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ ہے۔(بخاری :7492) ایک اور روایت میں اِنہی الفاظ کو قسم کے ساتھ پختہ کرکے بیان کیا گیا ہے، چنانچہ آپﷺنے اِرشاد فرمایا:”وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللهِ مِنْ رِيْحِ الْمِسْكِ“ قسم اُس ذات کی جس کے قبضہ میں محمد کی جان ہے! روزہ دار کے مُنہ کی بُو اللہ تعالیٰ کے نزدیک مُشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پسندیدہ ہے۔(مسلم:1151) (13)روزہ ایسا سفارشی ہے جس کی شفاعت قبول کی جائے گی : حضرت عبد اللہ بن عمرونبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں:روزہ اور قرآن بندے کے حق میں شفاعت کریں گے،روزہ کہے گا:”أَيْ رَبِّ!إِنِّي مَنَعْتُهُ الطَّعَامَ وَالشَّهَوَاتِ بِالنَّهَارِ فَشَفِّعْنِي فِيهِ“ اے پروردگار! میں نے اسے دن میں کھانے اور شہوتوں کے پورا کرنے سے روکے رکھا، اِس کے حق میں میری سفارش قبول فرمائیے۔ قرآن کریم کہے گا:”مَنَعْتُهُ النَّوْمَ بِاللَّيْلِ فَشَفِّعْنِي فِيهِ“ یا اللہ!میں نے اسے رات کو سونے سےروکے رکھا، اِس کے حق میں میری سفارش قبول کیجئے، پس دونوں کی سفارش قبول کرلی جائےگی۔(شعب الایمان:1839) اللہ پاک ہم سب کو روزہ اور قرآن کریم کی سفارش نصیب فرمائے۔آمین