انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
(2)قرآن کریم کی تلاوت سب سے بڑی عبادت ہے: حضرت ابوہریرہ کی روایت میں ہے کہ نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے :”أَعْبَدُ النَّاسِ أَكْثَرُهُمْ تِلَاوَةً لِلْقُرآنِ“ لوگوں میں سب سے بڑا عبادت گزار وہ ہے جو سب سے زیادہ قرآن کریم کی تلاوت کرنے والاہے ۔(کنز العمال : 2260) (3)قرآن کریم کی تلاوت سب سے افضل عبادت ہے: حضرت اُسیر بن جابرسے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا:”أَفْضَلُ الْعِبَادَةِ قِرَاءَةُ الْقُرآنِ“ سب سے افضل عبادت قرآن کریم کی تلاوت ہے ۔(کنز العمال : 2263) حضرت نعمان بن بشیر سے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا :” أَفْضَلُ عِبَادَةِ أُمَّتِي قِرَاءَةُ الْقُرْآنِ“ میری امّت کی سب سے افضل عبادت قرآن کی تلاوت ہے۔(شعب الایمان :1865) (4)قرآن کریم کی تلاوت کرنے اور نہ کرنے والے کی مثال: حضرت ابوموسیٰ اشعریسے مَروی ہے نبی کریمﷺکا اِرشاد ہے:”مَثَلُ المُؤْمِنِ الَّذِي يَقْرَأُ القُرْآنَ كَمَثَلِ الأُتْرُجَّةِ،رِيْحُهَا طَيِّبٌ وَطَعْمُهَا طَيِّبٌ، وَمَثَلُ المُؤْمِنِ الَّذِي لاَيَقْرَأُ القُرْآنَ كَمَثَلِ التَّمْرَةِ،لاَرِيْحَ لَهَا وَطَعْمُهَا حُلْوٌ، وَمَثَلُ المُنَافِقِ الَّذِي يَقْرَأُ القُرْآنَ مَثَلُ الرَّيْحَانَةِ،رِيحُهَا طَيِّبٌ وَطَعْمُهَا مُرٌّ، وَمَثَلُ المُنَافِقِ الَّذِي لاَيَقْرَأُ القُرْآنَ كَمَثَلِ الحَنْظَلَةِ، لَيْسَ لَهَا رِيْحٌ وَطَعْمُهَا مُرٌّ“ جو مومن قرآن کریم پڑھتا ہے اس کی مثال ترنج کی سی ہےکہ اس کی خوشبو بھی عُمدہ ہوتی ہے اور مزہ بھی لذیذ ہوتا ہے، اور جو مومن قرآن شریف نہ پڑھے اُس کی مثال