انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
حضرت جابر بن عبد اللہسے موقوفاً مَروی ہے:”إِذَا صُمْتَ فَلْيَصُمْ سَمْعُكَ“ جب تم روزہ رکھوتوتمہارے کان کا بھی روزہ ہونا چاہیئے۔(شعب الایمان:3374) تنبیہ: یاد رکھیں!رمضان المُبارک میں ٹی وی(TV) پرآنے والےمختلف قسم کے پروگرام جو اگرچہ رمضان ٹرانسمیشن کے عُنوان سے دین و مذہب کے نام پر کیے جارہے ہوتے ہیں لیکن اُن کے اندر بھی میوزک، موسیقی اوربہت سی غیر شرعی اورغیر اَخلاقی حرکات دکھائی جارہی ہوتی ہیں جنہیں دیکھنا اپنے روزے کے اجر و ثواب کو ضائع کردینے کے سواکچھ نہیں ، علاوہ اَزیں اُس میں مردوں اورعورتوں کا اختلاط ، خواتین کا بے حجاب اور بے پردہ ہوکر،بلکہ بن ٹھن کر اور مزیّن اور آراستہ ہوکرشرکت کرنا یہ سب کچھ واضح طور پر دکھایا جارہا ہوتا ہے جس سے دیکھنے والے روزہ داروں کی آنکھ اور کان دونوں ہی سنگین گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔اِسی طرح موبائل کی ٹونز میں گانے اور موسیقی کو اِستعمال کرنا ،میوزک پر مشتمل نعتوں کو سننا یہ سب گناہ ایسے ہیں جو رمضان میں بھی کیے جارہے ہوتے ہیں ،ان سب سے بچنا ضروری ہے۔ زبان کی حفاظت: زبان اِنسان کے جسم کا بہت ہی چھوٹا سا عُضو ہےلیکن اِس کے ذریعہ سے پھیلنے والے شرور اور مفاسد بہت زیادہ وَسیع اور دیرپا ہوتے ہیں ،اِس لئے روزہ کی حالت میں اِس کی حفاظت کا خصوصی بلکہ بہت زیادہ خصوصیت کے ساتھ اہتمام کرنا چاہیئے۔ یہ وہ عُضو ہے جس کے ذریعہ سب سے زیادہ گناہ صادر ہوتے ہیں اور اِسی وجہ سے سب سے زیادہ