انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
فارسیکی وہ طویل حدیث جس میں آپﷺنے شعبان کے آخر میں خطبہ دیا تھا اُس میں رمضان کی ایک فضیلت یہ بھی ذکر کی گئی ہے،آپﷺنے اِرشاد فرمایا :”مَنْ تَقَرَّبَ فِيهِ بِخَصْلَةٍ مِنَ الْخَيْرِ كَانَ كَمَنْ أَدَّى فَرِيضَةً فِيمَا سِوَاهُ، وَمَنْ أَدَّى فَرِيضَةً فِيهِ كَانَ كَمَنْ أَدَّى سَبْعِينَ فَرِيضَةً فِيمَا سِوَاهُ“ جو شخص اِس مہینے میں کسی نیکی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرےوہ ایسا ہے جیسا کہ اُس نے غیر رمضان میں فرض کو اداء کیا اور جو شخص اِس مہینے میں کسی فرض کو اداء کرے وہ ایسا ہےجیسےغیر رمضان میں 70 فرض اداء کرے۔(شعب الایمان :3336) حضرت ابوہریرہسے مَروی ہے کہ نبی کریمﷺ اِرشاد فرماتے ہیں :”فَاتَّقُوا شَهْرَ رَمَضَانَ، فَإِنَّ الْحَسَنَاتِ تُضَاعَفُ فِيهِ مَا لَا تُضَاعَفُ فِيمَا سِوَاهُ وَكَذَلِكَ السَّيِّئَاتُ“ رمضان کے مہینے میں(اللہ تعالیٰ سے)ڈرتےرہنا کیونکہ اِس مہینے میں نیکیوں(کے اجر)کو اِس قدر بڑھادیا جاتاہے جتنا رمضان کے علاوہ کسی مہینے میں نہیں بڑھایا جاتا، اِسی طرح گناہوں(کے وَبال)کو بھی (اِس قدر بڑھادیا جاتا ہےجتنا رمضان کے علاوہ کسی مہینے میں نہیں بڑھایا جاتا)۔(طبرانی اوسط:4827) حضرت سیدنا عبد اللہ ابن عمرفرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ رمضان المُبارک کے آنے سے پہلے لوگوں کو خطبہ دیتے اور اِرشاد فرماتے:”أَتَاكُمْ شَهْرُ رَمَضَانَ فَشَمِّرُوْا لَهُ وَأَحْسِنُوْا نِيّاتِكُمْ فِيْهِ، وَعَظِّمُوْا حُرْمَتَهُ، فَإِنَّ حُرْمَتَهُ عِنْدَ اللهِ مِنْ أَعْظَمِ الْحُرُمُاتِ فَلَا تَنْتَهِكُوا فَإِنَّ الْحَسَنَاتِ وَالسَّيئَاتِ تُضَاعَفُ فِيْهِ“ تمہارے پاس رمضان کا مہینہ آرہا ہے پس تم اُس کیلئے