انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
یہی تو وہ مہینہ ہےجس میں شبِ قدر جیسی عظیم المرتبت رات رکھی گئی ہے۔ یہی تو وہ مہینہ ہےجس میں بکثرت جہنمیوں کی گردنوں کو جہنم سے آزاد کیا جاتا ہے۔ یہی تو وہ مہینہ ہےجس کے پہلے عشرہ کو رحمت،دوسرے کو مغفرت اور تیسرے کو جہنم سے خلاصی کا عشرہ کہا گیا ہے۔ یہی تو وہ مہینہ ہےجس میں بندوں کی دُعائیں بکثرت قبول کی جاتی ہیں۔ زیرِ نظرکتاب”اَنوارِ رَمضان“اِسی مقصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہے کہ کس طرح رمضان المُبارک کو قیمتی بنایا جاسکتا ہے اور ایک مسلمان کیسے اِس کی قدر دانی کرکےاس عظیم اور بابرکت مہینے کے اَنوارات کوحاصل کرسکتاہے۔اِس کیلئے بنیادی طور پر اِس کتاب کے اندرتین باب قائم کیے گئے ہیں: (1)پہلا باب رمضان سے متعلّق مختلف اُمور کے فضائل کے بیان میں ہے۔ (2)دوسرا باب رمضان کے اعمال اور اُس کے آداب کے بیان میں ہے۔ (3)تیسرا باب رمضان المُبارک میں پیش آمدہ مسائل کے بیان میں ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دُعاء ہے کہ اِس کتاب کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے،زیادہ سے زیادہ لوگوں کیلئے مُفید ،نافع اور سود مند بنائے، کتاب کے مُرتِّب اور اس کی طباعت میں مُعاون بننے والوں کیلئے ،بالخصوص”سیّداَلطاف عَزیز صاحب ( مَرحوم)“اور اُن کے اہلِ خانہ کیلئےصدقہ جارِیہ بنائے ۔آمین ،بِحُرمۃِسَیِّدِ الْأَنْبِیَاءِ وَ الْمُرْسَلِیْن۔ بنده محمد سلمان غفرله ۲ رجب المرجّب ۱۴۳۸۔بمطابق۔ 30 مارچ 2017