گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
اس عمل کو کرلیا کریں تو ہم اُن سے آگے بڑھ جائیں، ہم پیچھے نہ رہیں۔ نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ہر نماز کے بعد 33مرتبہ سبحان اللہ، 33مرتبہ الحمدللہ، اور 34مرتبہ اللہ اکبر پڑھ لیا کرو، اللہ بڑے بڑے درجات عطا فرمادیں گے۔ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہ یہ کرنا شروع کردیا۔ اب نماز کے بعد جو غریب صحابہ پوچھنے گئے تھے، انہوں نے پڑھنا شروع کر دیا۔ جو دوسرے صحابہ رضی اللہ عنہ تھے جن کے پاس مال تھا، آخر وہ بھی تو اللہ کے محبوب بننا چاہتے تھے۔ انہوں نے غور کیا کہ آخر بات کیا ہے؟ یہ کیا پڑھتے ہیں؟ اب یہ اُن کی ٹوہ میں لگ گئے۔ آخر معلوم کرلیا کہ یہ لوگ تو نبی ﷺ سے بلندیٔ درجات کا ایک اعلیٰ نسخہ لے کر آئے ہیں، اس پر عمل کررہے ہیں تاکہ قیامت کے دن آگے بڑھ جائیں، نیکیوں میں آگے بڑھ جائیں۔ ان کو جیسے ہی پتا لگا تو انہوں نے بھی عمل کرنا شروع کر دیا۔ غرباء صحابہ رضی اللہ عنہ بڑے پریشان ہوئے کہ یہ تو ہماری چیز تھی، ہم اپنے لیے لے کر آئے تھے کہ ہم بڑے درجات لے لیں۔ یہ تو یہاں بھی ہمارے ساتھ شریک ہوگئے، اب کیا کریں؟ یہ پھر نبی ﷺ کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی! آپ نے جو ہمیں بتایا تھا بلندیٔ درجات کا نسخہ، وہ تو ان کو بھی پتا لگ گیا ہے، اب وہ بھی کرلیتے ہیں۔ اب ہم کیا کریں؟ ہم تو پھر پیچھے رہ گئے۔ نبی ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ذٰلِكَ فَضْلُ اللّٰهِ يُؤْتِيْهِ مَنْ يَّشَآءُ١ؕ (الجمعۃ: 4) ترجمہ: ’’یہ تو اللہ کا فضل ہے جس کو چاہے عطا فرمائے‘‘۔ (صحیح مسلم: 595) جی! صحابۂ کرام رضی اللہ عنہ کی تمنائے طلب کیا تھی کہ اللہ کے محبوب بنیں، نبیﷺ کے محبوب بنیں، اور آخرت کے بلند سے بلند درجات حاصل کریں۔