گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
دعا،دوا، غذا اور حجامہ سے لوگوں کے علاج و معالجہ کا انتظام کیا جائے گا) ، فَالْحَمْدُلِلّٰہِ عَلٰی ذَلِکَ۔ زیر نظر کتاب گلدستئہ سنت کی جلد3 دن اور رات کی مبارک سنتوں پر مشتمل ایک سیریز ہے جس کا مقصد عملی زندگی میں سنتوں کو لاکر زندگی کو اللہ کے نبیﷺ کی حیاتِ طیبہ کے مطابق ڈھالنا ہے۔ سنت کا راستہ ہی درحقیقت ایک ایسا راستہ ہے جو اللہ رب العزت کو بہت پسند ہے اور ایسے لوگوں سے اللہ تعالیٰ خود محبت کرتے ہیں جیسا کہ قرآن میں واضح طور پر ارشاد فرمایا گیا ہے کہ نبیﷺ کی اتباع کرنے والوں سے اللہ محبت کرتا ہے۔ سنت نبوی سے محبت دراصل نبیﷺ سے محبت ہے اور سنتوں سے یقیناً اللہ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔ میرے شیخ حضرت پیر ذوالفقار صاحب دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں’’ ہر مسلمان کو چاہیے کہ ایک ایک سنت کے ساتھ اپنے جسم کو مزین کرے اس کی مثال یوں سمجھیں کہ شادی کے موقع پر دلہن کو سجانے کے لیے زیور پہنائے جاتے ہیں اور دلہن سمجھتی ہے کہ انگلیوں میں انگوٹھی پہنادیں گے تو انگلیاں خوبصورت ہوجائیں گی۔ بازو میں چوڑیاں پہنادیں گے تو بازو خوبصورت ہوجائیں گے۔ گلے میں یار ڈالا تو اگلا خوبصورت اسی طرح دلہن یہ سمجھتی ہے کہ جسم کے جس حصے پر زیور آگیا وہ میرے خاوند کی نظروں میں زیادہ خوبصورت ہوجائے گا۔ مومن کو بھی یوں ہی سمجھنا چاہیے کہ میرے جسم کے جس عضو کو سنت سے نسبت ہوگئی اور سنت کا عمل اس پر سج گیا تو میرا وہ عضو اللہ کی نظروں میں خوبصورت ہوجائے گا‘‘۔ آئیے ان سنت طریقوں کو پوری طرح سے اپنی زندگیوں میں لائیں، عمل کریں آگے پہنچائیں، گھروں میں مذاکرے کریں۔ ان شاء اللہ دنیا کے ساتھ ساتھ