گلدستہ سنت جلد نمبر 3 |
صلاحی ب |
|
سنت کے مطابق کھجور چبا کر اس کی تحنیق کرتا ہے تو وہ ساری چیزیں جو انسان کو Vaccination سے، ٹیکے سے ملتی ہیں، وہی اس طریقے سے مل جاتی ہیں۔ اس لیے تحنیق کسی نیک آدمی سے کرانی چاہیے، زانی سے نہ کرانا کیوں کہ اس کے لعاب سے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں، بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ (۳) مشی گن یونیورسٹی امریکا میں ہے۔ اس کی ریسرچ ہے کہ شادی شدہ لوگوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ (۴) شادی شدہ لوگوں کی عمر طویل ہوتی ہے۔ (۵) غیر شادی شدہ لوگ اندر سے کئی طرح کے نفسیاتی مسائل اور بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں، خاص کر وہ غیر شادی شدہ جو حرام تعلقات میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ان کے اندر اور زیادہ یہ چیزیں جیسے نفسیاتی بیماریاں اور دوسرے مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ یاد رکھیں! اللہ نے جسم کے لیے جو ضرورت رکھی ہے، مرد کی وہ ضرورت عورت سے پوری ہوسکتی ہے۔ اور اس کے لیے ایک ہی راستہ شادی کا ہے۔ اگر کوئی غلط طریقے سے پوری کرتا ہے تو وہ ضرورت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ انسان مطمئن نہیں ہوتا، زندگی بھر غیرمطمئن زندگی گزارتا ہے، اور ذہنی سکون بالکل ختم ہوجاتا ہے۔ (۶) چھٹی بات بہت ہی Important ہے۔ 2013ء میں امریکا میں ایک ریسرچ ہوئی۔ اور تقریباً 3900 طلبا پر یہ ریسرچ ہوئی جو کہ سب عیسائی تھے، کوئی مسلمان نہیں تھا۔ نتیجہ یہ نکالا کہ جو لوگ زنا میں ملوّث تھے اور شادی شدہ نہ تھے ان کے اندر اطمینان تھا ہی نہیں، غیر مطمئن زندگی گزار رہے تھے، اور اپنی نگاہوں میں خود گرے ہوئے تھے، اور احساس کمتری کا شکار تھے۔