خلاصہ
اہل حدیث کے چنندہ ،منتخب اور سرخیل وسرکردہ حضرات کی یہ شہادتیں ہیں جس میں امام صاحب کی خدمات کا اعتراف اور احترام ملاحظہ کیا جاسکتا ہے، یہ حضرات نہ صرف خود امام صاحب کا احترام کیا کرتے تھے؛بلکہ انہوں نے ادب واحترام کی تلقین بھی کی ہے اور بے ا دبی اور گستاخی کی صورت میں دنیا وآخرت کی ناکامی وخسران کا بھی احساس دلایا ہے، ہمیں امید ہے کہ علماء اہل حدیث کی تحریر تمام اہل حدیث بھائیوں کی زندگی میں ہلچل پیدا کرے گی اور وہ اپنے غلط طرز عمل سے ان شاء اللہ باز آئیں گے، میں اپنی تحریر کو اسی شعر پر ختم کررہاہوں جس پر مولانا ابراہیم سیالکوٹی نے اپنی بات ختم کی ہے۔
از خدا خواہیم توفیق ادب
٭
بے ادب محروم گشت از فضل رب
///