کیا اور اس کو لے کر ابن ابی لیلیٰ کی خدمت میں حاضر ہوا، ابن ابی لیلیٰ نے کہا وہ اپنی دیوار گراتا ہے اور تم چاہتے ہو میں اسے منع کردوں، چنانچہ اس آدمی سے فرمایا جا گرادے اور جو تیرا جی چاہے کر، پڑوسی نے کہا آپ نے مجھے کیوں پریشان کیا اور ایک جنگلاکھولنے سے منع کردیا، کھڑکی کا کھولنا میرے لئے آسان تھا، اب یہ پوری دیوار گرائے گا میری تو اور مصیبت آجائیگی، ابن ابی لیلیٰ نے فرمایا یہ آدمی ایسے شخص کے پاس جاتا ہے جو میری غلطی بتاتا ہے اب جب میری غلطی واضح ہوگئی تو میں کیا کروں۔(۱)
امام صاحب کی ذہانت وذکاوت کے حیرت انگیز واقعات کے یہ چندنمونے ہیں، اس طرح کے واقعات کو اگر جمع کیا جائے تو ایک ضخیم کتاب تیار ہوسکتی ہے، امام صاحب کے اکثر سوانح نگاروں نے امام صاحب کی فراست کے ان واقعات کو اہمیت کے ساتھ اپنی کتابوں میں درج کیا ہے، عقود الجمان، اخبار ابی حنیفہ، تاریخ بغداد، مناقب ابی حنیفہ میں کثرت سے ایسے واقعات منقول ہیں، اہل شوق حضرات ان کتابوں کا مطالعہ کرسکتے ہیں، مولانا عبد القیوم حقانی نے اردو میں ان واقعات کو ’’امام ابو حنیفہ کے حیرت انگیز واقعات‘‘ کے نام سے جمع کردیا، ذہن ودماغ کی تفریح اور عقل کی منجمد تہوں کو کھولنے اور ان سے لطف اندوز ہونے کے لئے یہ واقعات بہت مفید اوردلچسپ ہیں۔
///
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
(۱) اخبار ابی حنیفہ و اصحابہ ص:۱۸