انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
حمد و صلوۃ کے بعد ! بیشک مجھ پر تم لوگوں کا اپنی جگہوں میں بیٹھ کر انتظار کرنا مخفی نہیں ہے ،لیکن مجھے اِس بات کا خوف ہے کہ کہیں یہ نماز تم پر فرض نہ کردی جائے اور پھر تم اسے پڑھ نہ سکو(تو گناہ گار ہوگے)۔(صحیح ابن حبان:141) پس آپﷺکا تراویح پر مواظبت نہ فرمانا بھی اُمت پر آسانی و سہولت کیلئے تھا ، اِس عمل کے غیر اہم ہونے کی وجہ سے نہ تھا ، لیکن بعد میں خلفائے راشدین کی مواظبت کی وجہ سے اِس کا حکم ”سنّتِ مؤکّدہ “کا ہوگیا ، لہٰذا بغیر کسی عذر کے اِس کا ترک کرنے والا گناہ گار ہے۔(الدر المختار :2/43)(عالمگیری :1/116)(فتح القدیر : 1/467) ٭٭٭٭