انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
”إِنَّ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ عِنْدَ كُلِّ فطْرَةٍ عُتَقَاءَ مِنَ النَّارِ“ بیشک اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہر اِفطاری کے وقت جہنم سے لوگوں کو آزاد کیا جاتا ہے۔(شعب الایمان : 3333) حضرت عبد اللہ بن عباس نبی کریمﷺکا یہ اِرشادنقل فرماتے ہیں:”وَلِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي كُلِّ يَوْمٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ عِنْدَ الْإِفْطَارِ أَلْفُ أَلْفِ عَتِيقٍ مِنَ النَّارِ كُلُّهُمْ قَدِ اسْتَوْجَبُوا النَّارَ، فَإِذَا كَانَ آخِرُ يَوْمٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ أَعْتَقَ اللهُ فِي ذَلِكَ الْيَوْمِ بِقَدْرِ مَا أَعْتَقَ مِنْ أَوَّلِ الشَّهْرِ إِلَى آخِرِهِ“ اللہ تعالیٰ رمضان المُبارک میں روزانہ اِفطار کے وقت ایسے دس لاکھ آدمیوں کو جہنم سے خلاصی مَرحمَت عطاء فرماتے ہیں جو جہنم کے مستحق ہوچکے تھے اور جب رمضان کا آخری دن ہوتا ہے تو یکم رمضان سے آج تک جس قدر لوگ جہنم سے آزاد کیے گئے ان کے برابر اس دن میں آزاد فرماتے ہیں ۔(شعب الایمان :3421)(ابن ماجہ :1749) ٭٭٭