انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
کو ضرورت کہہ سکتے ہیں جس کو شریعت نے ضرورت قرار دیا ہے ، جیسے قضاءِ حاجت وغیرہ۔ذیل میں ایسے چند کام ملاحظہ فرمائیں جن کو کرنے کیلئے لوگ مسجد سے نکلتے ہیں لیکن وہ ضرورتِ شرعیہ میں داخل نہیں : بعض لوگ کھانا کھانے سے پہلے یا بعد میں ہاتھ دھونے یا کلی کرنے کیلئے یا تھوکنے اور ناک وغیرہ صاف کرنے کیلئےوضو خانہ جاتے ہیں ،یہ درست نہیں اِس سے اِعتکاف ٹوٹ جاتا ہے۔اِسی طرح جگ، گلاس،چمچہ ،پلیٹ، یا کوئی بھی برتن دھونے کیلئےمسجد سے نکل جانادرست نہیں ۔بعض لوگ ٹھنڈک حاصل کرنے یا صفائی ستھرائی حاصل کرنے کیلئےیاجمعہ کا مسنون غسل کرنےکیلئے مسجد سے نکلتے ہیں ،یہ درست نہیں ۔ بہت سے لوگ ٹوتھ پیسٹ کرنے کیلئےمسجد سے نکل جاتے ہیں،یہ بھی درست نہیں۔اِسی طرح جنازہ پڑھنے کیلئے مسجد سے باہر جنازہ گاہ میں جانادرست نہیں ۔ (6)غیر ضروری چیز کو لازم سمجھنا : بعض لوگ اِعتکاف میں خاموش رہنے کو ضروری کہتے ہیں ،حالآنکہ یہ صحیح نہیں۔اِسی طرح بعض لوگ عید الفطر کی رات کو جبکہ اِعتکاف کا وقت ختم ہوجاتا ہے اُس رات کو بھی اِعتکاف گاہ میں بیٹھنا اِعتکاف کا حصہ اورضروری سمجھتے ہیں،یہ بھی درست نہیں،اِس لئے کہ اِعتکاف چاند نظر آجانے کے بعد ختم ہوجاتا ہے۔ بعض لوگ اِعتکاف کے دوران اپنے حجرہ میں رہنے اور وہیں پر سونے کو لازم سمجھتے ہیں چنانچہ اگر کوئی گرمی وغیرہ کی وجہ سے اپنے حجرہ سے باہر سوئے تو اُس کو منع کیا جاتا ہے،اِسی طرح مسجد کے صحن میں بیٹھ کر ذکر و تلاوت کرنے والے کو بھی بعض لوگ