انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
بھر ایک ایک دن چھوڑ کر روزہ رکھنا ، خواص کیلئے یوم الشک کا روزہ ، گرمی کے دنوں کا طویل روزہ جبکہ دیگر عبادت کی ادائیگی میں کمزوری کی وجہ سے مُخِل نہ ہو ۔ (7)……مکروہ تحریمی روزے۔عید الفطر کے دن کا روزہ ، عید الاضحیٰ کا روزہ ، عید الاضحیٰ کے بعد کے تین دن کے روزے یعنی گیارہ ، بارہ اور تیرہ ذی الحجہ کی تاریخوں میں روزہ رکھنا ، تنہا ہفتہ کا روزہ رکھنا (یہود کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے )اور تنہا اتوار کا روزہ (نصاریٰ کے ساتھ مُشابہت کی وجہ سے )، نیروز یا مہرجان کا روزہ (یہ دونوں اہلِ فارِس کے عید کے دن ہیں )، لیکن یہ اُس وقت مکروہ ہیں جبکہ مشابہت مقصود ہو ، ورنہ اگر مشابہت کے اِرادے سے نہ ہو یا ساتھ میں اور بھی روزے ملادیے جائیں یا یہ ایّام عادت کے دنوں میں یا فضیلت کے دنوں میں مثلاً عاشوراء یا عَرفہ کے دنوں میں آجائیں تو اِن میں روزہ رکھنا مکروہ بھی نہ ہوگا ۔ (8)……مکروہِ تنزیہی ۔صرف ہفتہ یا اتوار کے دن روزہ رکھنا جبکہ کفار کی مشابہت مقصود نہ ہو اورعادت اور فضیلت کا دن بھی نہ ہو تو مکروہ تحریمی تو نہیں لیکن مکروہ تنزیہی ہوتاہے۔صرف عاشوراء کا روزہ رکھنا آگے پیچھے روزے کو ملائے بغیر ، یہ بعض فقہاء نے مکروہ تنزیہی قرار دیا ہے ، لیکن صحیح یہ ہے کہ یہ مکروہ تنزیہی نہیں ۔اِسی طرح صرف جمعہ کے دن روزہ رکھنا جبکہ اُس دن روزہ رکھنے کی عادت نہ ہو ،نیز وہ کوئی فضیلت کا دن بھی نہ ہو، یہ بھی بعض فقہاء نے مکروہ تنزیہی قرار دیا ہے ، لیکن اِس میں بھی صحیح یہ ہے کہ یہ مکروہ نہیں ۔ (عُمدۃ الفقہ : 3/181)(الدر المختار مع الرد : 2/373)