انوار رمضان |
ضائل ، ا |
|
(2)نبی کریمﷺسے مختلف کاموں اور مواقع پرجو دُعائیں پڑھنا ثابت ہیں اُنہیں یاد کرنے اور پڑھنے کی کوشش کیجئے ، اِس کیلئے ”پُر نور دُعائیں“کے نام سے دُعاؤں کا ایک بہت اچھا اور جامع مجموعہ ملتا ہے،اُسے خرید یں اور موقع موقع کی جو مسنون دُعائیں ہیں ،اُنہیں پڑھنے کی کوشش کریں،اِس سے اِتباعِ سنت کا عظیم ثواب بھی ملے گا اور کاموں میں سہولت،آسانی اور نورانیت بھی حاصل ہوگی۔ (3)دن اور رات میں کوئی وقت مقرر کرکے اُس میں پندرہ بیس منٹ خوب اہتمام اور پابندی کے ساتھ دُعاء مانگیں ، اور گریہ و بکاءاور آہ و زاری (اگرچہ وہ مصنوعی ہی کیوں نہ ہو)کے ساتھ دُعاء مانگیں ،اِن شاء اللہ تعالیٰ اپنی آنکھوں سے اپنی زندگی کےسارے مسائل کو حل ہوتا ہوا دیکھیں گے۔ (4)رمضان المُبارک میں سحری اور اِفطاری کا وقت دُعاؤں کی قبولیت کے اعتبار سے بہت ہی اہم وقت ہوتا ہے،اِس وقت کی قدر کرتے ہوئے اس میں خوب دعاؤں کا اہتمام کیجئے ، خود بھی اور اپنے بچوں اور گھر والوں کو بھی اِن اوقات میں دعاء کی تلقین کیجئے،بلکہ اُنہیں لےکر بیٹھیں اور اجتماعی دعاء کا اہتمام کیجئے ، اِس سے گھر میں دعاء مانگنے کا ماحول پیدا ہوگا اور بچوں کی بہترین تربیت بھی ہوگی۔ (5)نبی کریمﷺکی مانگی گئی مُبارک اور مُستجاب دعاؤں کا ایک بہت اہم اور قیمتی مجموعہ جو ”مُناجاتِ مقبول“کے نام سے ملتا ہے جو حضرت حکیم الاُمّت مولانا اَشرف علی تھانوی نے ترتیب دیا ہے ،اُس میں احادیثِ طیّبہ میں منقول دعائیں ہفتہ کی سات منزلوں پر تقسیم کرکے جمع کی گئی ہیں ،اگر روزانہ اُس کی ایک منزل کو پڑھ لیا